حکومت سرکاری املاک فروخت کرنے میں مصروف ،کورونا کی کوئی فکر نہیں: راہل گاندھی
نئی دہلی ، 26 اگست
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا کے مسلسل بڑھ رہے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صرف ملک کی جائیداد فروخت کرنے میں مصروف ہے اور اسے لوگوں کو کورونا سے بچانے کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
مسٹر گاندھی نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت سب کچھ فروخت کر رہی ہے اور اس کی توجہ پیسہ کمانے پر ہے ، اس لیے لوگوں کو خود اس وبا سے بچاؤ سے کے لیے فکر کرنی ہو گی ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ’’کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ۔ وباکی اگلی لہر کے خطرے سے بچنے کے لیے ویکسی نیشن پروگرام کو رفتار دینا ضروری ہے۔ برائے مہربانی اپنا خیال رکھیں کیوں کہ حکومت ہند سرکاری املاک بیچنے میں مصروف ہے‘‘۔