Urdu News

کورونا وائرس میں اضافے کے تناظر میں سرکار نے مستعدی سے کام کیا:پرکاش جاوڈیکر

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر

کورونا وائرس میں اضافے کے تناظر میں سرکار نے مستعدی سے کام کیا:پرکاش جاوڈیکر

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار نے ملک میں کووڈ معاملات میں اضافے کے تناظر میں سرگرمی کے ساتھ نگرانی کا کام کیا اور تیزی کے ساتھ اقدامات کیے۔ وزیرموصوف نے عالمی وبا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے سرکار کی تیاری نہ ہونے کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنوری کے مہینے میں بھی سرکار نے کوئی ڈھیل نہیں دی، حالاں کہ ملک میں اُس وقت کورونا مریضوں کی تعداد کم تھی۔

 جناب جاوڈیکر نے زور دے کر کہا کہ وزارت صحت کی ٹیموں کو جنوری کے مہینے میں ہی کیرالہ بھیجا گیا، تاکہ وہاں کووڈ کے معاملات میں اضافے پر کنٹرول کے لیے ریاست کی معاونت کی جاسکے۔ 

جناب جاوڈیکر نے ایک سرکردہ انگریزی اخبار میں تحریر کیے گئے ایکOp-Ed میں کہا ہے کہ مرکزی سرکار کووڈ سے لڑائی میں پیش پیش رہ کر کارروائی کررہی ہے اور وہ ریاستوں کو ضروری مدد اور رہنمائی فراہم کرنے کی پابند ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ صحت کا شعبہ ریاستوں کے دائرہ اختیار کا معاملہ ہونے کے باوجود کووڈ سے نمٹنے کے مرکز کے اقدامات تجویزیں اور رہنما ہدایات جاری کرنے تک محدود نہیں رہے، بلکہ اُس نے ریاستوں کی تیاری کا جائزہ لینے اور اِس کی روک تھام میں ہاتھ بٹانے کے لیے اعلیٰ سطح کی نگرانی ٹیموں کو متعین کیا۔

جناب جاوڈیکر نے بتایا کہ پچھلے سال ستمبر سے اب تک مختلف ریاستوں میں اِس طرح کی 75 سے زیادہ ٹیمیں متعین کی گئی ہیں، جو مرکزی سرکار کے اہلکاروں اور صحت عامہ کے ماہرین پر مشتمل ہیں۔جناب جاوڈیکر نے بتایا کہ کووڈ کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے مقامی انتظامیہ کی معاونت کی خاطر مارچ کے اواخر سے اپریل کے وسط تک ملک کے مختلف ضلعوں میں200 سے زیادہ صحت ٹیموں کو بھیجا گیا۔

Recommended