Urdu News

حکومت عزت اور مواقع پر زور دیتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دیتی رہے گی: وزیراعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی، 8 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو عالمی یوم خواتین پر ہندوستانی خواتین کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت وقاراور مواقع پرزوردیتے ہوئے اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دیتی رہے گی۔

وزیر اعظم مودی نے سلسلے وار ٹوئیٹ کرکے کہا، ”یوم خواتین، میں ناری شکتی اور مختلف شعبوں میں ان کی حصولیابیوں کا استقبال کرتا ہوں۔ حکومت ہند عزت اور مواقع پر زور دیتے ہوئے اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دیتی رہے گی۔“

انہوں نے مزید کہا، ”مالی شمولیت سے لے کر سماجی تحفظ تک، بہتر صحت کی دیکھ بھال سے لے کر رہائش تک، تعلیم سے لے کر انٹرپرینیورشپ تک، خواتین کی طاقت کو ہندوستان کے ترقی کے سفر میں سب سے آگے رکھنے کے لیے بے شمار کوششیں کی گئی ہیں۔ یہ کوششیں آنے والے وقتوں میں مزید توانائی کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔“

وزیر اعظم نے کہا، ”آج شام 6 بجے، میں کچھ میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کروں گا، جس میں ہمارے معاشرے کی خواتین سنتوں کی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔ ثقافت کے مختلف پہلوؤں، مرکز کے مختلف فلاحی اقدامات اور بہت سے دوسرے نکات پر توجہ دی جائے گی۔

Recommended