Urdu News

حیدر آباد بلدیہ انتخابات کا رجحان جاری

حیدر آباد بلدیہ انتخابات کا رجحان جاری

حیدر آباد بلدیہ انتخابات کا رجحان جاری

حیدر آباد میونسپل کارپوریشن کے نتائج کا اعلان آج شام تک

(انڈیا نیرٹیو)

حیدر آباد میونسپل کارپوریشن یعنی حیدر آباد بلدیہ انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ حیدر آباد بلدیہ انتخابات ایک طرح سے قومی انتخابات کی شکل میں ابھر کر سامنے آیا ہے۔ پہلے سے حیدر آباد بلدیہ میں مجلس اتحاد المسلمین کا قبضہ ہے۔ ساتھ ہی ریاست میں ٹی آر ایس یعنی تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کی سرکار ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس بار بلدیہ انتخابات میں اپنی پوری طاقت جھونک دی تھی۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا سمیت مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے بڑے زور شور سے انتخابی تشہیر میں حصہ لیا تھا۔

شروع کے رجحان میں بی جے پی کی سبقت دیکھائی دے رہا ہے۔ حالاں کہ حیدر آباد بلدیہ کے لیے ای وی ایم مشین کی جگہ پیپر ووٹنگ سسٹم کا استعمال ہوا ہے ، اس لیے نتائج کے لیے وقت درکار ہے۔

امید کی جاتی ہے کہ دو بجے تک کچھ صاف ہوپائے گا کہ حیدر آباد میونسپل کارپوریشن میں سبقت کس پارٹی کی ہے۔ مزید معلومات کے لیے انڈیا نیرٹیو اردو ویب سائٹ پر ووزٹ کرتے رہیں۔

Recommended