Urdu News

نومبر میں جی ایس ٹی کی وصولی،ریکارڈ 1,31 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز

نومبر میں جی ایس ٹی کی وصولی،ریکارڈ 1,31 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز

نومبر کے مہینے میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی آمدنی 1,31,526 کروڑ روپے رہی۔ نومبر کے مہینے کے لیے جی ایس ٹی کی وصولی نے گزشتہ اکتوبر کے مہینے کی وصولی کے اعداد و شمار کو عبور کر لیا ہے، جو جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد سے دوسری بلند ترین سطح ہے۔

بدھ کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، نومبر 2021 کے لیے جی ایس ٹی کی وصولی نے اکتوبر میں 1,31,526 کروڑ روپے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں کل جی ایس ٹی کی وصولی 1,30,127 کروڑ روپے رہی۔ پچھلے مہینے، تہوار کے موسم کی وجہ سے مانگ میں اضافہ جی ایس ٹی کی وصولی پر واضح طور پر نظر آیا، جو اب تک جاری ہے۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن میں سی جی ایس ٹی کا حصہ 23,978 کروڑ روپے تھا۔ IGSTکا حصہ 66,815 کروڑ روپے تھا اور ریاستوں کا حصہ یعنی SGSTکا حصہ 31,127 کروڑ روپے تھا۔ آئی جی ایس ٹی میں 32.165 کروڑ درامپورٹ (درآمدات) کارہا، جبکہ9607 کروڑ  روپے سیس کے طور پر تھا۔اس سال نومبر میں جی ایس ٹی ریونیو (ٹیکس کی وصولی) میں پچھلے سال نومبر میں 1.04 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے 25 فیصد زیادہ ہے، جبکہ رواں مالی سال 2019-20 کے نومبر کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جی ایس ٹی جولائی 2017 میں نافذ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے، سب سے زیادہ جی ایس ٹی کی آمدنی 1.41 لاکھ کروڑ روپے رہی ہے۔ یہ ریکارڈ اس سال اپریل میں تھا۔ درحقیقت، گزشتہ ہفتے تجزیہ کاروں اور سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز نے پیش گوئی کی تھی کہ نومبر میں جی ایس ٹی کی وصولی ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔

Recommended