جولائی میں جی ایس ٹی کا کلیکشن 28 فیصد بڑھ کر 1.49 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی
جی ایس ٹی کلیکشنمسلسل پانچویں بار 1.40 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی
نئی دہلی، یکم اگست (انڈیا نیرٹیو)
معاشی محاذ پر حکومت کے لیے اچھی خبر ہے۔ جولائی کے مہینے میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی آمدنی گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28 فیصد بڑھ کر 1.49 لاکھ کروڑ روپے ہوگئی۔ جولائی 2021 میں جی ایس ٹی کلیکشن 1,16,393 کروڑ روپے تھی۔
پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار میں، وزارت خزانہ نے کہا کہ جولائی، 2022 میں، جی ایس ٹی کی آمدنی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 28 فیصد بڑھ کر کل 1,48,995 لاکھ کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ ایک سال پہلے کی اسی مدت میں جی ایس ٹی کلیکشن سے 1,16,393 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد سے یہ دوسرا سب سے بڑا ریونیو کلیکشن ہے۔ اس سے پہلے اپریل 2022 میں جی ایس ٹی کی وصولی سے 1,67,540 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے مہینے میں سی جی ایس ٹی کلیکشن25,751 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 32,807 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 79,518 کروڑ روپے اور جی ایس ٹی معاوضہ سیس 10,920 روپے رہا۔ اس سے پہلے جون میں، سی جی ایس ٹی 25,306 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 32,406 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 75,887 کروڑ روپے اور سیس 11,018 کروڑ روپے تھا۔ اسی طرح مئی میں CGST 25,036کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 32,001 کروڑ روپے،آئی جی ایس ٹی 73,345 کروڑ روپے اور سیس 10,502 کروڑ روپے تھا۔
وزارت کے مطابق، جون 2022 میں جی ایس ٹی کی آمدنی 1,44,616 کروڑ روپے تھی، جبکہ مارچ 2022 سے جی ایس ٹی کی وصولی 1.40 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہی ہے۔ 2017 میں جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد یہ چھٹا موقع ہے اور مارچ 2022 سے لگاتار پانچویں بار جب جی ایس ٹی کی آمدنی 1.40 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق جی ایس ٹی ریونیو کی وصولی میں ہر ماہ مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔