Urdu News

جی ایس ٹی کونسل کی 47ویں میٹنگ چنڈی گڑھ میں 28 جون سے، کئی بڑے فیصلے ممکن

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کریں گی صدارت

گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی دو روزہ 47ویں میٹنگ 28 جون سے چنڈی گڑھ میں منعقد ہوگی۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی زیر صدارت کونسل کی میٹنگ صبح 11 بجے شروع ہوگی۔ یہ 29 جون کو ختم ہوگی۔ وزارت خزانہ نے پیر کو ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ ایم پی پی چودھری کے علاوہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی حکومت اور ریاستوں کے اعلیٰ حکام بھی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اجلاس سری نگر میں ہونا تھا۔ لیکن چھ ماہ بعد ہونے والی یہ میٹنگ چنڈی گڑھ میں ہوگی۔

جی ایس ٹی کی شرحوں کو معقول بنانے اور ٹیکس سلیب میں بدلاو? اور چھوٹ سمیت دیگر امور پر بھی غور کرنے اور اس میٹنگ میں اس پر فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔ کونسل کی 14ویں میٹنگ جی ایس ٹی کے نفاذ سے قبل سال 2017 میں سری نگر میں ہوئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ ملک میں جی ایس ٹی کی موجودہ شرحوں کو معقول بنانے کا طویل عرصے سے مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس وقت جی ایس ٹی کی چار شرحیں ہیں، جبکہ کچھ اشیا پر سرچارج بھی لگایا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے، ریاستوں کے وزرائے خزانہ کے گروپ (جی او ایم) کی میٹنگ میں جی ایس ٹی ٹیکس سلیب کو معقول بنانے پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا تھا۔

Recommended