Urdu News

جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد دسمبر 2020 میں جی ایس ٹی محصول کی وصولی سب سے زیادہ رہی

سی جی ایس ٹی دہلی ویسٹ کمشنریٹ نے فرضی رجسٹریشن کے خلاف ایک خصوصی مہم

GST Revenue collection

جی ایس ٹی کی مجموعی آمدنی دسمبر 2020 میں 1،15،174 کروڑ روپے رہی۔ اس میں سی جی ایس ٹی 21،365 کروڑ روپے ہے. ایس جی ایس ٹی 27،804 کروڑ روپے ہے. آئی جی ایس ٹی 57،426 کروڑ روپے ہے (اس میں سامان کی درآمد پر 27،050 کروڑروپے کی وصولی شامل ہے) . اور سیس 8،579 کروڑ روپے ہے (اس میں سامان کی درآمد پر 971 کروڑروپے کی وصولی شامل ہے)۔ 31 دسمبر 2020 ء تک ماہ نومبر کے کیلئے جمع کردہ جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرنز کی کل تعداد 87 لاکھ ہے۔

حکومت نے آئی جی ایس ٹی میں سے باقاعدہ تصفیے کے طور پرسی  جی ایس ٹی کیلئے 23،276 کروڑروپے اور ایس جی ایس ٹی کیلئے 17،681 کروڑ طے کئے ہیں۔ دسمبر 2020 کے مہینے میں باقاعدہ تصفیہ کے بعد مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کی محصول کی مجموعی آمدنی سی جی ایس ٹی کے لئے 44،641 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کے لئے، 45،485 کروڑ روپے ہے۔

محصولات کی وصولی کے حالیہ رجحان.

جی ایس ٹی محصولات کی وصولی کے حالیہ رجحان کے مطابق. دسمبر 2020 کے مہینے کی آمدنی گذشتہ سال کے اسی مہینے میں جی ایس ٹی کی آمدنی سے 12 فیصد زیادہ ہے۔ اس ماہ کے دوران سامان کی درآمد سے حاصل آمدنی 27 فیصد زیادہ تھی . اور داخلی لین دین سے حاصل ہونے والی آمدنی (خدمات کی درآمد سمیت) 8 فیصد زیادہ رہی. یہ موازنہ گذشتہ سال اسی مہینے کے دوران ان ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی سے کیا گیا ہے۔

جی ایس ٹی کی اب تک کی سب سے زیادہ وصولی 1،13،866 کروڑروپے اپریل 2019 کے مہینے میں ہوئی تھی۔ ویسے بھی اپریل کی آمدنی عام طور پر زیادہ ہوتی ہے. کیونکہ وہ مارچ میں جمع رٹرنس سے متعلق ہوتی ہے۔ مارچ میں مالی سال ختم ہوتا ہے۔

دسمبر 2020 کی آمدنی پچھلے مہینے کی آمدنی 1،04.963 کروڑ روپے سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ گذشتہ 21 ماہ میں ماہانہ محصولات میں یہ سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

GST Revenue collection

Recommended