Urdu News

جولائی 2021 کے لیے جی ایس ٹی محصولات کی وصولی

جی ایس ٹی محصولات کی وصولی,

 نئی دہلی۔ یکم اگست        جولائی 2021 کے مہینے میں وصول کی جانے والی مجموعی جی ایس ٹی محصولات1،16،393 کروڑ  روپے رہی ، جس میں سی جی ایس ٹی، 22،197 کروڑ ، ایس جی ایس ٹی، 28،541 کروڑ ، آئی جی ایس ٹی، 57،864 کروڑ  روپے (بشمول سامان کی درآمد ات پر جمع کیے گئے ، 27،900 کروڑ روپے) اور ذیلی محصولات (سیس) 7،790 کروڑ روپے  (بشمول سامان کی درآمدات پر جمع کیے گئے 815 کروڑ روپے ) شامل ہیں۔ مذکورہ اعداد و شمار میں یکم جولائی 2021 سے 31 جولائی 2021 کے درمیان دائر جی ایس ٹی آر – 3 بی ریٹرن سے موصول ہونے والی جی ایس ٹی کی وصولی  کے ساتھ ساتھ آئی جی ایس ٹی اوراس مدت کے لیے درآمدات سے وصول کیا گیا ٹیکس شامل ہے ۔

یکم جولائی سے 5 جولائی 2021 کے درمیان دائر 4،937 کروڑ  روپے کے ریٹرن کے لیے جی ایس ٹی وصولی کو بھی جون 2021 کے پریس نوٹ میں جی ایس ٹی کلیکشن شامل کیا گیا تھا کیونکہ ٹیکس دہندگان کو رعایت/کمی کے طور پر مختلف راحتوں کے  اقدامات دیے گئے تھے ۔ کووڈ  عالمی وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر 5 کروڑ روپے تک کے کل کاروبار والے ٹیکس دہندگان کو جون 2021 کے لیے 15 دنوں کی تاخیر سے  ریٹرن فائل کرنےکے معاملے میں سود میں رعایت دی گئی تھی۔

حکومت نے باقاعدہ تصفیہ کے طور پر آئی جی ایس ٹی سے سی جی ایس ٹی کے لیے 28،087 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کے لیے 24,100 کروڑ طے کیا ہے۔ جولائی 2021 کے ماہ میں باقاعدہ تصفیہ کے بعد مرکزی و ریاستی  حکومتوں کے ذریعہ وصول کی کی  کل محصولات سی جی ایس ٹی کے لیے 50,284 کروڑ روپے  اور ایس جی ایس ٹی کے لیے 52,641 کروڑ  روپے ہیں۔

جولائی 2021 کے ماہ کی محصولات گزشتہ سال کے اسی مہینے میں وصول کی گئی جی ایس ٹی محصولات کے مقابلے 33 فیصد زیادہ ہے۔ اس مہینے کے دوران ، سامانوں کی درآمدات  سے حاصل ہونے والی محصولات 36 فیصد زیادہ تھی جبکہ گھریلو لین دین (بشمول خدمات کی درآمدات) سے حاصل کی گئی محصولات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران مذکورہ ذرائع سے حاصل ہونے والی محصولات کے مقابلے 32 فیصد زیادہ ہے۔

جی ایس ٹی وصولی مسلسل آٹھ ماہ تک 1 لاکھ کروڑ  روپے سے زیادہ رہنے کے بعد  اوپر پوسٹ کرنے کے بعد جون 2021 میں گھٹ کر 1 لاکھ کروڑ روپے کی سطح سے نیچے آ گیا تھا۔ جون 2021 کے دوران وصولی کافی حد تک مئی 2021 سے متعلق  تھا اور مئی 2021 کے دوران ، بیشتر ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے کووڈ کی دوسری لہر کے باعث مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن کی گرفت میں تھے۔ کووڈ سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے ساتھ  ہی  جولائی 2021 کے لیے جی ایس ٹی کلیکشن ایک بار پھرلاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے ، جو واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معیشت تیزی سے ٹھیک ہو رہی ہے۔ آنے والے مہینوں میں بھی جی ایس ٹی محصولات کی وصولی شاندار طریقے سے برقرار رہنے کا امکان ہے۔

درج ذیل ٹیبل میں جولائی 2020 کے مقابلے جولائی 2021 کے دوران حاصل کی گئی جی ایس ٹی محصولات کے ریاستی اعداد و شمار دکھایا گیا  ہے۔

Recommended