Urdu News

گجرات: 19سال بعد گودھرا واقعے کے مرکزی ملزم گرفتار

گجرات: 19سال بعد گودھرا واقعے کے مرکزی ملزم گرفتار


گجرات: 19سال بعد گودھرا واقعے کے مرکزی ملزم گرفتار

احمد آباد ، 16 فروری (انڈیا نیرٹیو)

 پولیس نے 19 سال قبل گجرات کے پنچ محل ضلع میں گودھرا ریلوے اسٹیشن پر کار سیوکوں کوجلانے کے الزام میں مرکزی ملزم رفیق حسین کوگجرات پولیس نے گودھرا سے گرفتار کرلیاہے۔

وڈودرا پولیس کے مطابق ، رفیق حسین اس کور گروپ کا حصہ تھا ، جس نے گودھرا کی سازش کی تھی۔ وہ گزشتہ 19 سال سے مفرور تھا۔ پولیس نے گودھرا ریلوے اسٹیشن کے ساتھ والے مکان پر چھاپہ مار کارروائی کے بعد رفیق حسین کو پکڑا۔

پولیس نے بتایا کہ گودھرا میں ریلوے ٹرین کے ایک ڈبے میں آگ لگانے کے لیے پٹرول کا بندوبست کرنے میں رفیق حسین معاون تھا ، اس پربھیڑ کوبھڑکانے ،سازش ،حملہ اور قتل کا بھی الزام ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 27 فروری 2002 کو گجرات کے گودھرا ریلوے اسٹیشن پر کارسیوکوں سے بھری ٹرین میں آگ لگ گئی تھی۔ اس واقعے میں 59 کارسیوک ہلاک ہوگئے تھے۔

 پولیس نے بتایا کہ اس وقت اسٹیشن میں رفیق حسین مزدور کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔ جب ٹرین پہنچی تو اس پر پتھراو کیا گیا اور پیٹرول چھڑکا گیا۔ ان شرپسندوں میں رفیق بھی شامل تھا۔ واقعے کے بعد ، رفیق حسین فرار ہوگیا اور خفیہ انداز میں دہلی میں رہا۔

پولیس نے بتایا کہ گودھرا واقعے کے 19 سال بعد رفیق حسین کے بارے میں انٹلی جنس کو معلوم ہوا کہ حسین اپنے کنبہ سے ملنے کے لیے آنے والے ہیں۔ اپنے گھر والوں سے ملنے کے لیے دہلی سے یہاں آنے کے بعد، پولیس نے چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔

Recommended