Urdu News

گجرات: ہاردک پٹیل نے کانگریس سے دیا استعفیٰ، بی جے پی شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز

گجرات: ہاردک پٹیل نے کانگریس سے دیا استعفیٰ

نئی دہلی، 18 مئی (انڈیا نیرٹیو)

گجرات کانگریس کے ورکنگ صدر ہاردک پٹیل نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی کو لکھے خط میں پٹیل نے کہا کہ کانگریس میں نوجوانوں کی عزت نہیں کی جاتی ہے۔ یہ جماعت صرف احتجاج کی سیاست کر رہی ہے۔ کانگریس کی اعلیٰ قیادت اور ریاستی کانگریس کی قیادت زمین پر کام کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ریاستی کانگریس کے ذمہ دار لیڈر دہلی کی اعلیٰ قیادت کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ وہ عوام اور ان کی فکر سے دور ہے۔

پٹیل نے کہا کہ وہ پچھلے تین سالوں سے محسوس کر رہے ہیں کہ یہ پارٹی صرف احتجاج کی سیاست میں مصروف ہے۔ کانگریس عوام کے جذبات کو سمجھنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سالوں میں، چاہے وہ سی اے اے کا مسئلہ ہو، رام مندر کا مسئلہ ہو یا دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کا مسئلہ ہو، کانگریس صرف احتجاج میں مصروف رہی۔ یہ جماعت عوام اور ان کے جذبات کی توہین کرتی رہی ہے۔

پٹیل نے کہا کہ گجرات کے لوگ بھی ان سے پوچھنے لگے کہ وہ کانگریس میں کیوں ہیں۔ انہوں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر گجرات سے نفرت کا الزام بھی لگایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہاردک نے آج کانگریس کے تمام عہدوں اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ تاہم پٹیل نے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

Recommended