Urdu News

گجرات: پاکستانی کشتی سے 400 کروڑ مالیت کی 77 کلو ہیروئن ضبط، 6 اسمگلر گرفتار

گجرات: پاکستانی کشتی سے 400 کروڑ مالیت کی 77 کلو ہیروئن ضبط، 6 اسمگلر گرفتار

احمد آباد، 20 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

بھارتی کوسٹ گارڈ اور گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم نے کچھ میں جکھاؤ کے ساحل پر ایک پاکستانی کشتی سے 77 کلو ہیروئن ضبط کی ہے۔ اس معاملے میں چھ اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گجرات اے ٹی ایس اور انڈین کوسٹ گارڈ نے خفیہ اطلاع پر کچھ کے جکھاؤ ساحل پر مشترکہ آپریشن چلایاجس میں ’الحسینی‘نامی پاکستانی کشتی کو روک لیا گیا۔ تلاشی کے دوران کشتی سے 400 کروڑ روپے مالیت کی 77 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ اس معاملے میں 6 پاکستانی اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار اسمگلروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ماضی میں بھی اس علاقے سے منشیات کی کئی کھیپیں پکڑی جا چکی ہیں۔گجرات کے ساحل سے، اپریل 2021 میں 30 کلو، ستمبر 2021 میں 3,000 کلو سے زیادہ اور نومبر 2021 میں 186 کلو سے زیادہ منشیات کی کھیپ برآمد کی گئی تھی۔ گجرات اے ٹی ایس نے حال ہی میں دوارکا کے ساحل سے تقریباً 15 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی تھی۔

گجرات کا ساحل منشیات کی اسمگلنگ کے لیے ٹرانزٹ پوائنٹ بن گیا ہے۔ سوراشٹرا-کچھ کا ساحل منشیات کے اسمگلروں کے لیے ایک ٹرانزٹ پوائنٹ ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں گجرات اے ٹی ایس اور دیگر ایجنسیوں بشمول کوسٹ گارڈ نے آٹھ بڑی کھیپوں کے ساتھ 30,000 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی ہیں۔ اتنی سخت تفتیش اور سخت سیکورٹی کے باوجود بڑے پیمانے پر منشیات کی اسمگلنگ ہو رہی ہے۔ اسی وجہ سے سوراشٹرا کے ساحل کو اسمگلروں کے لیے بھارت اور گجرات میں اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگکے لیے گیٹ وے آف گجرات کے نام سے جانا جاتا ہے۔

Recommended