قومی

گجرات بمقابلہ الیکشن 2022: تاریخی جیت کی طرف بی جے پی، لیڈروں میں جوش

گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے انتخابی نتائج کی سمت کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں جوش و خروش ہے۔ یہاں پر بی جے پی کی برتری برقرار ہے۔ اس کی وجہ سے بی جے پی میں جوش و خروش ہے اور پارٹی کو تاریخی جیت کا پورا یقین ہے۔

جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ گجرات میں بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں بی جے پی کی جیت کی بڑے پیمانے پر توقع کی جارہی تھی۔

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی گجرات اسمبلی انتخابات یکطرفہ طور پر جیت رہی ہے۔ پی ایم مودی کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے، لوگوں نے ان کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ گجرات کے عوام بی جے پی کے ترقیاتی ماڈل پر مہر ثبت کرنے جا رہے ہیں۔ یہاں پارٹی تاریخی جیت درج کرنے جارہی ہے۔ جوشی نے کہا کہ وہ گجرات کے لوگوں کے شکر گزار ہیں جس طرح انہوں نے بی جے پی پر اعتماد کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گجرات الیکشن کمیشن کے سرکاری رجحانات کے مطابق بی جے پی 154 سیٹوں پر آگے ہے۔ وہیں کانگریس 19 سیٹوں پر آگے ہے۔ جبکہ عام آدمی پارٹی 06 سیٹوں پر آگے ہے۔ وہیں ہماچل پردیش میں کانگریس 39 سیٹوں پر آگے ہے۔ وہیں بی جے پی 26 سیٹوں پر آگے ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago