Categories: قومی

دہلی فسادات سے متعلق رپورٹ داخل کرنے کے لیے مرکز کو ہائی کورٹ سے مزیدمہلت ملی

دہلی فسادات سے متعلق رپورٹ داخل کرنے کے لیے مرکز کو ہائی کورٹ سے مزیدمہلت ملی

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی فسادات سے متعلق دہلی اقلیتی کمیشن کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو اپنا جواب داخل کرنے کے لیے مزید مہلت دی ہے۔چیف جسٹس ڈی این پٹیل کی سربراہی والی  بنچ سے  مرکزی حکومت نے جواب داخل کرنے کے لئے وقت کا مطالبہ کیا تب عدالت نے یہ حکم دیا۔

عدالت نے گزشتہ 23 فروری کو نوٹس جاری کیا تھا۔ عدالت نے مرکزی حکومت، دہلی پولیس اور دہلی اقلیتی کمیشن کو جواب داخل کرنے کی ہدایت دی  تھی۔  درخواست دھرمیش شرما نے دائر کی ہے۔ درخواست گزار خود ہی فساد کا شکار ہیں۔

درخواست گزار کی طرف سے پیش ہوئے ایڈوکیٹ مہیش جیٹھ ملانی نے دہلی کے اقلیتی کمیشن سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے دہلی فسادات سے متعلق بنائی گئی رپورٹ کو چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں ہیومن رائٹس واچ، سٹیزنز اینڈ لائرس انیشی ایٹو، ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا، کانسٹی ٹیوشن کنڈکٹ گروپ کی رپورٹ کومنسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان تنظیموں کو ایسی رپورٹ  بنانے کا کوئی آئینی حق نہیں ہے۔ دہلی فسادات کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باوجود ان تنظیموں نے یہ رپورٹ بنائی۔

سماعت کے دوران سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ عام لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اقلیتی کمیشن ایک عدالتی ادارہ ہے۔ لہذا اس کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ در حقیقت دہلی اقلیتی کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تشدد یک طرفہ اور منصوبہ بند تھا۔ دہلی اقلیتی کمیشن کی رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ فسادات میں ایک خاص برادری کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago