Urdu News

حج سفر 2021 پر جانے والے تمام عازمین کورونا وائرس ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالیں : حج کمیٹی

حج سفر 2021 پر جانے والے تمام عازمین کورونا وائرس ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالیں : حج کمیٹی

حج سفر 2021 پر جانے والے تمام عازمین کورونا وائرس ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالیں : حج کمیٹی 

نئی دہلی،16اپریل (انڈیا نیرٹیو)

حج کمیٹی آف انڈیا نے آج ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں حج 2021 کے لیے درخواست دینے والے تمام عازمین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ویکسین کی پہلی ڈوز لے لیںجو حکومت ہند نے کووڈ 19 وبا سے بچنے کے لیے مہیا کی ہے۔ اور ایک مہینے کے بعد اس کی دوسری ڈوز بھی لگوالیں۔ ہندوستان کی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ڈاکٹر مقصود احمد نے بیان دیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے قونصل جنرل جدہ کو ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمرہ اور حج پر آنے کے خواہش مند افراد کی حفاظت کے لیے کورونا وائرس کی ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والے کو ہی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

 ڈاکٹر مقصود کہتے ہیں کہ اگرچہ ابھی تک سعودی عرب کی حکومت کے توسط سے سرکاری طور پر حج 2021 کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ، لیکن یہ طے مانا جا رہا ہے کہ حج کے لیے آنے والے عازمین کو کورونا وائریس ویکسین دو ڈوز لگوا کر ہی سعودی عرب آنے کی اجازت ملے گی۔ ڈاکٹر مقصود احمد نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری میں ، تمام ہندوستانی عازمین حج سے کہا گیا ہے کہ وہ وقت رہتے کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگوا لیں اور دوسری خوراک ایک مہینہ کے بعد لگوا لیں تاکہ حج سفر شروع ہوتے وقت کہیں ایسا نہ ہو کہ ویکسین کے نہیں لگنے کی وجہ سے حج پر جانے سے رہ جائیں ۔

 ان کا کہنا ہے کہ حالاں کہ ابھی تک وزارت حج سعودی عرب کی طرف سے کوئی گائڈ لائن اور رہنما ہدایات عازمین حج کو لے کر جاری نہیں کی گئی ہے ۔ لیکن عمرہ کے لئے جو رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب آنے والے تمام مسافروں کو کورونا وائرس ویکسین کی دو ڈوز لینا ضروری بتایا گیا ہے ۔ سعودی عرب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمرہ کے لیے آنے والے تمام مسافروں کو ویکسین کی دو ڈوز لگانے پر ہی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دی جائے گی ۔ ان کا کہنا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا اپنی سطح پر حج کی تیاری کر رہی ہے اور گاہے بگاہے سفر سے متعلق تمام معلومات مسافروں کو پہنچانے کا کام کر رہی ہے ۔

Recommended