Urdu News

ہائی کورٹ میں 13 جنوری سے ٹو جی اسپیکٹرم کیس میں فریقین کے دلائل کی سماعت

ہائی کورٹ میں 13 جنوری سے ٹو جی اسپیکٹرم کیس میں فریقین کے دلائل کی سماعت

ہائی کورٹ میں 13 جنوری سے ٹو جی اسپیکٹرم کیس میں فریقین کے دلائل کی سماعت

2g spectrum scam

نئی دہلی ، یکم دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

دہلی ہائی کورٹ 13 جنوری سے سابق مرکزی وزیر اے راجہ اور 2 جی اسپیکٹرم کیس کے دیگر ملزموں کے خلاف سی بی آئی کی اپیل پر دونوں فریقین کے دلائل کی سماعت کرے گی۔ عدالت 13 ، 14 اور 15 جنوری کو دلائل سنے گی۔

ہائی کورٹ نے ملزموں کی وہ درخواست خارج کردی ہے جس میں انہوں نے سی بی آئی کی اپیل خارج کرنے کی درخواست کی تھی کیوں کہ انہیں مطلوبہ منظوری نہیں ملی تھی۔

سماعت کے دوران ، سی بی آئی اور ای ڈی کی جانب سے ایڈووکیٹ سونیا ماتھر نے کہا کہ جسٹس برجیش سیٹھی روزانہ اس درخواست کی سماعت کررہے تھے۔ سونیا ماتھر نے جسٹس یوگیش کھنہ کو ہر روزسماعت کا مطالبہ کیا۔ تب جسٹس یوگیش کھنہ نے کہا کہ دسمبر میں لسٹنگ مکمل ہے۔

سونیاماتھر نے کہا کہ جنوری میں عدالت کے کھلتے ہی عدالت روزانہ سماعت شروع کردے۔ تب عدالت نے کہا کہ یہ 13 جنوری سے ہی ممکن ہے۔ اس کے بعد عدالت نے 13 جنوری سے 15 جنوری تک روزانہ سماعت کا حکم دیا۔ سی بی آئی 13 جنوری سے اپنے دلائل کا آغاز کرے گی۔

Recommended