Categories: قومی

اپنا گھر سنبھل نہیں رہا ہے ، ہم پر الزام لگارہے ہیں، راہل گاندھی کو مایاوتی کا جواب

ابوشحمہ انصاری، لکھنؤ

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کانگریس کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی ایس پی نے دلتوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے، لیکن کانگریس نے یوپی کے اپنے طویل دور حکومت میں ان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بکھرے ہوئے گھر کو نہیں سنبھال پا رہے ہیں، لیکن ہماری پارٹی بی ایس پی کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی گھبراہٹ صاف نظر آتی ہے۔دراصل راہل نے حال ہی میں بی ایس پی سربراہ کے بارے میں کہا تھا کہ مایاوتی جی نے یوپی میں الیکشن نہیں لڑا۔ ہم نے انہیں پیغام دیا، اتحاد کرلو، وزیراعلیٰ بن جائو، لیکن انہوں نے بات تک نہیں کی۔

میں کانشی رام جی کا احترام کرتا ہوں۔ میں نے خون پسینے سے اتر پردیش کی دلت آواز کو جگایا۔ کانگریس کا نقصان ہوا، وہ الگ بات ہے، مگر اس وہ آواز جگایا۔ آج مایاوتی جی کہتی ہیں کہ میں اس آواز کے لیے نہیں لڑوں گی۔اس بیان کا جواب دیتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ راہل گاندھی جھوٹے الزامات لگاتے رہتے ہیں کہ بی ایس پی سپریمو بی جے پی کے لیے نرم ہیں، کیونکہ میں ای ڈی وغیرہ سے ڈرتی ہوں۔

ان کا یہ بیان کہ مجھے وزیر اعلیٰ کی پیشکش کی گئی تھی بالکل بے بنیاد ہے۔ کانگریس کو اپوزیشن پارٹیوں پر تبصرہ کرنے سے پہلے سو بار سوچنا چاہئے۔مایاوتی نے کہا کہ کانگریس پوری طاقت کے ساتھ کہیں بھی بی جے پی-آر ایس ایس کے خلاف نہیں لڑ سکی ہے، جبکہ یہ لوگ کانگریس اور اپوزیشن کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago