Urdu News

تینوں افواج کے سربراہوں نے ایک آواز میں چین کو مشکل چیلنج بتایا،مقابلہ کے لیے تیار

تینوں افواج کے سربراہ

ہر وقت تیار رہنے کا سبق سیکھا، انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے: جنرل پانڈے

بھارت کی زمینی سرحدوں کے علاوہ سمندری شعبے میں بھی موجودگی بڑھی ہے: ڈاکٹر ہری کمار

ہمارے پڑوس میں ماحول محفوظ نہیں، ہائبرڈ جنگ کے لیے تیار رہیں:وی آر چودھری

 تینوں افواج کے سربراہوں نے مشرقی لداخ میں ڈھائی سال سے جاری تعطل کے درمیان متفقہ طور پر چین کو ایک سخت چیلنج قرار دیا ہے۔ آرمی چیف نے اعتراف کیا کہ ہر وقت تیار رہنے کا سبق مشرقی لداخ سے سیکھا ہے، اس لیے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنا ضروری ہے۔

آئی اے ایف کے سربراہ نے پڑوس میں ماحول محفوظ نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ہائبرڈ جنگ کے لیے تیار رہنے کا انتباہ دیا ہے۔ چین کو ایک مشکل چیلنج قرار دیتے ہوئے بحریہ کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے نہ صرف ہندوستان کی زمینی سرحدوں پر بلکہ سمندری حدود میں بھی اپنی موجودگی بڑھا دی ہے۔

یہ اتفاق ہے کہ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے، فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل وی آر چودھری اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے ایک ہی دن ڈھائی تین الگ الگ پروگراموں میں حصہ لے کر مشرقی لداخ میں ڈھائی سال سے چل رہے تنازعات کے درمیان چین کو ایک ہی آواز میں مشکل چیلنج بتایا ہے۔

آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ مشرقی لداخ میں سرحد کے ساتھ تعطل نے ہر وقت اعلیٰ سطح کی تیاری اور انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کا درس دیا ہے۔

آرمی چیف کے ’انڈیا ڈیفنس کنکلیو‘میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ شمالی سرحد کے ساتھ اروناچل میں انفراسٹرکچر کو بھی بہتر کرنا ہوگا۔

Recommended