Urdu News

دہلی ، این سی آر میں تیز بارش ، کب تک دہلی اور این سی آر میں بارش کے امکانات؟

دہلی ، این سی آر میں تیز بارش

دہلی ، این سی آر میں تیز بارش ، کب تک دہلی اور این سی آر میں بارش کے امکانات؟

نئی دہلی، 11 ستمبر

دہلی اور قومی دارالحکومت خطہ (این سی آر) میں ہفتہ کی صبح ت گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔دہلی میں مسلسل بارش کے باعث مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی اور این سی آر کے کئی مقامات، بہادر گڑھ، گروگرام، مانیسر، فرید آباد، بلب گڑھ، لونی دیہی، ہنڈن اے ایف اسٹیشن اور ملحقہ علاقوں میں 20-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ وہیں ہریانہ اور اتر پردیش کے کئی حصوں میں آج صبح دوبارہ بارش شروع ہوگئی ہے۔

دریں اثنا ، دہلی میں ہفتے کے روز کم از کم درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا ، جب کہ 08.30 بجے نمی کی سطح 100 فیصد رہی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Recommended