20جون (پہلا دن): مغربی اترپردیش اور بہار کے کہیں کہیں مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری بارش ہونےنیز اتراکھنڈ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور سکم، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ ا، ریاست گجرات، مدھیہ مہاراشٹر کے گھاٹ کے علاقوں، کونکن اور گوا میں کہیں کہیں مقامات پر بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔
- اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دلّی میں کہیں کہیں مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بجلی چمکنے اور تند ہوائیں(30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچنے والی) چلنے کا بہت زیادہ امکان ہے۔
- ہماچل پردیش، اترپردیش،، مدھیہ پردیش، ویدربھہ، چھتیس گڑھ ، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال کے طاس کے علاقے، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، ساحلی اور اندرون کرناٹک اور تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل کے کہیں کہیں مقامات پر بجلی اور گرج چمک کا امکان ہے۔
- راجستھان کے الگ تھلک مقامات پر توقع ہے کہ گرد کے طوفان/ گرج چمک کے طوفان کے ساتھ بجلی چمکنے اور تند ہوائیں چلنے(30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچنے والی) کا بہت امکان ہے۔
- ہماچل پردیش، اترپردیش، مدھیہ پردیش، ویدربھہ، چھتیس گڑھ، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال کے طاس کے علاقے، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزوم اور تریپورہ، ساحلی اور شمالی اندرونی کرناٹک اور تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں کہیں کہیں بجلی کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ راجستھان میں الگ تھلگ مقامات پر گرد کا طوفان/ گرج چمک کے طوفان کے ساتھ ساتھ بجلی چمکنے اور تندر ہوائیں چلنے (30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچنے والی) کا قوی امکان ہے۔
- جنوب مغربی، مغربی وسطی اور متصل مشرقی وسطی، بحیرۂ عرب میں طوفانی ہوائیں (40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بڑھ کر 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار تک) چلنے کا امکان ہے۔ شمالی بحیرۂ بنگال میں زور کی آندھی، جھکڑ وغیرہ کے ساتھ خراب موسم(50 سے 60 کول میٹر فی گھنٹے کی رفتار)، کیرالہ- کرناٹک-گوا-جنوب مہاراشٹر- گجرات کے ساحلوں کے ساتھ ساتھ اور ساحلوں سے دور اور لکشدیپ کے علاقوں میں خراب موسم کی صورتحال کے ساتھ طوفانی ہوائیں (50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار) چلنے کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ ان علاقوں میں ماہی گیری کے لیے نہ جائیں۔