Urdu News

ہندوستانی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول سمیت پاکستان کے ساتھ ملحق تمام سرحدوں پر ہائی الرٹ

لائن آف کنٹرول سمیت پاکستان کے ساتھ ملحق تمام سرحدوں پر ہائی الرٹ

ٹیٹوال سیکٹر میں فائرنگ کے واقعہ اور اڑ ی میں حا لیہ دراندزی کی کوششوں کے پیش نظر لائن آف کنٹرول سمیت پاکستان کے ساتھ لگنی والی سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور فوج کو انتہائی چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔ اس دوران کشمیر میں حفاظتی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے اور اس حوالے سے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ نمائندے کے مطابق کپواڑہ کے ٹیٹوال سیکٹر میں ہند پاک افواج کے مابین سات ماہ بعد فائرنگ اور ا ڑ ی میں حالیہ دراندزی کی کوششوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردانہ تشدد کے واقعات میں آئی تیزی سے سیکورٹی ایجنسیوں میں کافی تشویش پیدا ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے پورے جموں و کشمیر خاص کر وادی اور جموں کے سرحدی علاقوں میں سیکورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس بارے میں روزانہ سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

 اعلیٰ ذرائع کے مطابق ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ پہاڑ ی علاقوں میں سر دی کی لہرا ٹھنے اور ممکنہ برفباری سے قبل دہشت گرد دیہات کا رخ کریں گے جس کے بعد سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے جارہے ہیں جس کے لئے اہم اور حساس مقامات پر حفاظتی انتخابات مزید سخت کئے جارہے ہیں۔ ان خد شات کے پیش نظر کہ ا ڑ ی جیسی درانداز ی کے واقعات دیگر سر حد ی علاقوں میں پیش آ سکتے ہیں کے تناظر میں جموں و کشمیر میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور فوج و بی ایس ایف کو انتہائی چوکس کردیا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں تعینات آرمی اور بی ایس ایف کے افسروں کو ہدایت دی گئیں ہیں کہ وہ سرحد پار صورت حال کے بارے میں نئی دہلی میں قائم اپنے اپنے ہیڈکوارٹروں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے رہیں۔

فوج کنٹرول لائن پر نمٹنے کیلئے الرٹ اورتیار:لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے

لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہاکہ لوگوں کو لائن آف کنٹرول پر تھوڑی سی’شرارت‘ کے بارے میں فکرمندہونے کی ضرورت نہیں ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہاکہ فوج لائن آف کنٹرول اوراندرونی علاقوں میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیرکے لوگ علیحدگی پسندوں کے کھیل کو سمجھ چکے ہیں، اوراسی لیے اب پوری وادی میں پرامن صورت حال پائی جاتی ہے، سیاحوں کی آمد بڑھ رہی ہے۔ بارہمولہ کے بونیاراْوڑی میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے فوج کی 15ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ کنٹرول لائن پر تھوڑی سی شرارتیں ہوتی رہیں گی اور فوج اس سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ جی او سی پانڈے نے کہا کہ کشمیری عوام کو لائن آف کنٹرول پر حالات کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر تھوڑی سی شرارت ہوگی لیکن فوج اس سے نمٹنے کے لئے اچھی طرح تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج الرٹ اور حدمتارکہ کے ساتھ یا اندرونی علاقوں میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ کشمیر کے لوگ ’علیحدگی پسندوں کے کھیل‘کو سمجھ چکے ہیں اوراب پورے خطے میں پرامن ماحول غالب ہے،سیاحوں کی آمد بڑھ رہی ہے اور ہوٹلوں میں بکنگ بھی اچھی ہے۔ پورے علاقے میں صورت حال کافی پرامن ہے۔اس دوران معلوم ہواکہ فوج کی پندرہویں کورکے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے دورے کے دوران ا ڑی اوررام پورسیکٹرمیں سرحدی صورت حال کاجائزہ لیا۔انہوں نے فوج کے اعلیٰ افسروں سے دراندازی کی کوششوں کوناکام بنانے کے لیے اْٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔

فوج کے اعلیٰ افسروں نے لیفٹیننٹ جنرل پانڈے کوبتایاکہ ا ڑی میں لائن آف کنٹرول پرسخت چوکسی برتی جارہی ہے اوریہ اسی چوکسی کانتیجہ ہے کہ حال ہی سرحدپار سے درانداز ی کرکے اس پارداخل ہوئے دہشت گردوں کیخلاف ایک کامیاب آپریشن عمل میں لاکر تین دراندازوں کوہلاک کیاگیا۔لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے فوجی حکام کو ہدایت دی کہ لائن آف کنٹرول پررات دن کڑی نظر گزررکھی جائے اورسرحدپار سے ہونے والی ہرنقل وحرکت پرکڑی نگاہ رکھی جائے تاکہ سرحدپار کی امن مخالف سازشوں،منصوبوں اوردراندازی کی کوششوں کوبروقت ناکام بنایاجاسکے۔

Recommended