Urdu News

ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ نے 50 ٹن کی چوتھی بڑی کشتی ‘بلبیر’ بحریہ کے حوالے

ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ نے 50 ٹن کی چوتھی بڑی کشتی 'بلبیر' بحریہ کے حوالے

اس سیریز کی 3 کشتیاں پہلے ہی بیڑے میں شامل ہونے سے سمندر میں بحریہ کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے

بولارڈ پل ٹگس نے سمندری ٹرائلس میں بحریہ کی ضروریات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا

بولارڈ پل ٹگس کی سیریز میں بنائی گئی50 ٹن کی چوتھی اور آخری کشتی'بلبیر' ہندوستانی بحریہ کے حوالے کر دی گئی۔ اس سیریز کی 03 کشتیاں پہلے ہی بحریہ میں شامل کی جا چکی ہیں، جس سے سمندر میں ہندوستان کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔ ان بڑی کشتیوں کو ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ (ایچ ایس ایل) کے ذریعہ مکمل طور پر ڈیزائن اور تیار کیاگیا ہے۔ یہ کشتیاں 12 ناٹیکل مائل تک کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ سمندری ٹرائلس کے دوران ہی بولارڈ پل ٹگس نے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرکے بحریہ کی ضروریات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 ہندوستانی بحریہ کا وشاکھاپٹنم میں واقع ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ کے ساتھ 50 ٹن کے 4 بولارڈ پل ٹگ کی تعمیر کے معاہدے پر 19 فروری 2021 کودستخط ہوا تھا۔ ایچ ایس ایل نے پہلے ہی اس کلاس کی تین میگا بوٹس بحریہ کے حوالے کردی ہیں، جس کے نتیجے میں امدادی خدمات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ہندوستانی بحریہ کے بیڑے کے اثاثوں کی اعلیٰ آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹگس 'ویران' اور 'بلراج' کو گذشتہ سال اکتوبر اور دسمبر میں نیول ڈاکیارڈ، وشاکھاپٹنم میں اور 'بلرام' کو 30 اکتوبر کو نیول ڈاکیارڈ، ممبئی میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ کشتیاں 'خود کفیلہندوستان' کی مناسبت سے وزارت دفاع کے 'میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ' اقدام کی فخریہ پرچم بردار ہیں۔

ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ نے 50 ٹن بولارڈ پل ٹگ 'بلبیر' کی تعمیر کے ساتھ اس طرھ کی  بڑی کشتیاں بنانے میں ڈبل سنچری بنائی ہے کیونکہ یہ ایچ ایس ایل میں بنایا گیا 200 واں جہاز ہے۔  اسے 20 سال کی عمر کے ساتھ انڈین شپنگ رجسٹر (آئی آر ایس) کے درجہ بندی کے قواعد کے تحت ایچ ایس ایل کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ یہ محدود پانیوں میں برتھنگ، ان برتھنگ، ٹرننگ اور قلابازی میں ایئر کرافٹ کیریئر اور آبدوز سمیت بڑے بحری جہازوں کو مدد دے سکتی ہے۔ 12 ناٹیکل مائل تک کی زیادہ سے زیادہ رفتار کے ساتھ، یہ بڑے جہازوں کی پانی میں ڈوبے آگ بجھانے میں مدد کرنے، تلاش کرنے اور بچاؤ کے کاموں میں اہل ہے۔

نیول ڈاکیارڈ (ممبئی) میں ہندوستانی بحریہ کے حوالے کرنے کے لیے یچ ایس ایل انجینئر جمعہ کو 'بلبیر' کے ساتھ روانہ ہوئے۔ کمانڈر جے پی گپتا، ڈائریکٹر (کارپوریٹ پلاننگ اینڈ پرسنل)، ایچ ایس ایل نے کورونا وبا کی پہلی اور دوسری لہر کے چیلنجوں کے باوجود چار بڑی کشتیوں کو ہندوستانی بحریہ کو بروقت حوالے کرنے پر تمام افسران اور عملے کو مبارکباد دی۔ کموڈور کنجومن ای میتھیو، ڈائریکٹر (شپ بلڈنگ) اور دیگر سینئر افسران پرچم کشائی کی تقریب میں موجود تھے۔

Recommended