Urdu News

لال چوک میں یوم جمہوریہ کے موقع پر تاریخی تقریب، ہزاروں لوگوں کی شرکت

لال چوک میں یوم جمہوریہ کے موقع پر تاریخی تقریب، ہزاروں لوگوں کی شرکت

بی جے پی کے بزرگ رہنما مرلی منوہر جوشی کی طرف سے پہلی بار 30 سال قبل سری نگرکے تاریخی لال چوک میں ترنگا لہرانے کے بعد آج بدھ کے روز یوم جمہوریہ2022 کے موقعہ پر لال چوک میں واقع گھنٹہ گھرپر پھر سے قومی پرچم لہرایا گیا۔ سماجی کارکن ساجد یوسف شاہ اور ساحل بشیر بٹ نے درجنوں حامیوں کے ساتھ گھنٹہ گھر کے سامنے  یوم جمہوریہ کی ایک منفردتقریب کااہتمام کیا، جس دوران گھنٹہ گھرپرقومی پرچم ترنگا لہرایا گیا۔

قومی ترانے کے دوران گھنٹہ گھر لالچوک کے اوپر قومی پرچم لگانے کے لئے ہائیڈرولک کرین لفٹ کا استعمال کیا گیا۔ تقریب میں کشمیر مارشل آرٹس اکیڈمی کے نوجوان کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ شرکانے حب الوطنی کے گیتوں پر رقص کیا جب کہ ہوم گارڈس اوراین سی سی کیڈٹس نے اس تقریب میں شرکت کیا اوراس تقریب کے پْرامن انعقاد کویقینی بنانے کے لیے لالچکوک میں  پولیس اور نیم فوجی دستے پہرے دے رہے تھے۔

خیال رہے بی جے پی کے سینئر لیڈر مرلی منوہر جوشی نے1992 میں وادی میں دہشت گردی  کے عروج پر لال چوک پر قومی پرچم لہرایا تھا۔ شہر کے دیگر مقامات پر، ہزاروں ترنگوں نے یوم جمہوریہ کے موقع پر پرتاپ پارک اور اقبال پارک سمیت کئی عوامی پارکوں کا منظر پیش کیا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ شہر میں اتنی بڑی تعداد میں قومی پرچم نصب کیا گیا ہے۔

Recommended