Categories: قومی

لال چوک میں یوم جمہوریہ کے موقع پر تاریخی تقریب، ہزاروں لوگوں کی شرکت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بی جے پی کے بزرگ رہنما مرلی منوہر جوشی کی طرف سے پہلی بار 30 سال قبل سری نگرکے تاریخی لال چوک میں ترنگا لہرانے کے بعد آج بدھ کے روز یوم جمہوریہ2022 کے موقعہ پر لال چوک میں واقع گھنٹہ گھرپر پھر سے قومی پرچم لہرایا گیا۔ سماجی کارکن ساجد یوسف شاہ اور ساحل بشیر بٹ نے درجنوں حامیوں کے ساتھ گھنٹہ گھر کے سامنے  یوم جمہوریہ کی ایک منفردتقریب کااہتمام کیا، جس دوران گھنٹہ گھرپرقومی پرچم ترنگا لہرایا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<img alt="" src="https://urdu.indianarrative.com/upload/news/AAT9wS7.jpg" /></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قومی ترانے کے دوران گھنٹہ گھر لالچوک کے اوپر قومی پرچم لگانے کے لئے ہائیڈرولک کرین لفٹ کا استعمال کیا گیا۔ تقریب میں کشمیر مارشل آرٹس اکیڈمی کے نوجوان کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ شرکانے حب الوطنی کے گیتوں پر رقص کیا جب کہ ہوم گارڈس اوراین سی سی کیڈٹس نے اس تقریب میں شرکت کیا اوراس تقریب کے پْرامن انعقاد کویقینی بنانے کے لیے لالچکوک میں  پولیس اور نیم فوجی دستے پہرے دے رہے تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
خیال رہے بی جے پی کے سینئر لیڈر مرلی منوہر جوشی نے1992 میں وادی میں دہشت گردی  کے عروج پر لال چوک پر قومی پرچم لہرایا تھا۔ شہر کے دیگر مقامات پر، ہزاروں ترنگوں نے یوم جمہوریہ کے موقع پر پرتاپ پارک اور اقبال پارک سمیت کئی عوامی پارکوں کا منظر پیش کیا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ شہر میں اتنی بڑی تعداد میں قومی پرچم نصب کیا گیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago