Categories: قومی

ہولیکا شوبھا یاترا: ہولی پر سب کے جذبات کا خیال رکھیں: یوگی آدتیہ ناتھ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہولیکا شوبھا یاترا: ہولی پر سب کے جذبات کا خیال رکھیں – یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور، 17 مارچ (ہ س)۔ یوگی آدتیہ ناتھ کئی دہائیوں سے چلی آ رہی روایت کو نبھانے کے لیے جمعرات کی دوپہر گورکھپور پہنچے۔ انہوں نے یہاں پانڈے ہاتا سے ہولیکا جلوس کا آغاز کیا۔ پہلی بار جلوس میں بلڈوزر بھی نظر آیا۔ جلوس کے آغاز سے پہلے وزیر اعلیٰ یوگی نے لوگوں سے خطاب کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ جوش میں اپنے حواس نہ کھو دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہولی کے موقع پر سب کے جذبات کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہولی پر جوش اور ولولہ ہونا چاہیے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس کے ساتھ ساتھ ہر شخص کے جذبات کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔ اگر کوئی شخص رنگین گلال نہیں لگوانا نا چاہتا ہے تو اس پر نہ ڈالے۔ کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے کسی کو پریشانی ہو۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ ہمارے تہوار ہی ہمیں اچھے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ جو شخص صرف اپنے لیے سوچتا ہے وہ کبھی عظیم نہیں ہو سکتا۔ عظمت کے لیے وسودھایو کٹمبکم کی کی پیروی کرنا ہوگی۔ یوگی نے کہا کہ گورکھپور کے لوگوں نے مافیا کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے۔ اتر پردیش کے بارے میں ایک سوچ تھی، اب بدل گئی ہے۔ یوگی نے کہا کہ تنگ سوچ سے اوپر اٹھنا ہوگا۔ یوگی نے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے 10 مارچ سے ہی ہولی کھیلنا شروع کر دی ہے۔ یوگی نے کہا کہ یہ انتخاب ظاہر کرتا ہے کہ سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ہمارے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا گیا۔ حدود کو پامال کرتے ہوئے حدود سے تجاوز کرنے کی کوشش کی گئی۔ یوگی نے کہا کہ ریاست نے کورونا کے دوران کئی ماڈل پیش کئے۔ ریاست میں ہم 30 کروڑ خوراکیں دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ اب 12 سے 14 سال کے بچوں کو بھی ویکسین دی جارہی ہے۔ حکومت اپنے شہریوں کو وبائی امراض سے بھی بچاتی ہے اور وبائی امراض کی وجہ سے فاقہ کشی سے بھی بچاتی ہے۔ 15 کروڑ غریبوں کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا۔ پہلے غریبوں کو اناج دستیاب نہیں تھا۔ مافیا کھا جاتا تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago