Urdu News

مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش جن جاتیہ گورو دیوس کے طور پر منانے کے کابینہ کے فیصلے کو انتہائی قابل ستائش قرار دیا

مودی حکومت نے جموں و کشمیر میں پنچایتی راج کو نچلی سطح تک پہنچایا

 نئی دہلی:10  نومبر،2021۔اُمور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش 15 نومبر کو ‘جن جاتیہ گورو دیوس’ کے طور پر منانے کے کابینہ کے فیصلے کو انتہائی قابل تعریف قرار دیتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کو مبارکباد دی۔

 اپنے سلسلے وار ٹوئٹس میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ہمارے قبائلیوں کا بھارت کی آزادی اور ترقی میں بہت بڑا تعاون ہے۔ ملک کی ثقافت اور تاریخ کو انہوں نے اپنی محنت سے سینچا ہے لیکن بدقسمتی سے دہائیوں تک ہمارے قبائلی بھائیوں- بہنوں کو نہ ان کے حقوق ملے نہ کوئی عزت۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی جی نے انہیں عزت بھی بخشی اور حقوق بھی دیے۔

اُمور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ‘‘قبائلی جانبازوں کی بہادری اور تاریخ کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بہت کوشش کی۔ آج کابینہ کی میٹنگ میں وزیراعظم جناب نریندر مودی جی نے ملک کے فخر، بھگوان برسا منڈا جی کے یوم پیدائش 15 نومبر کو ‘جن جاتیہ گورو دیوس’ کے طور پر منانے کا بیحد قابل ستائش فیصلہ لیا ہے۔ اس فیصلے سے ہم اپنے قبائلی بہادروں کے وسیع تعاون کو آنے والی نسلوں تک پہنچا سکیں گے۔ میں اس فیصلے کیلئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کو مبارکباد دیتا ہوں۔

Recommended