Urdu News

مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے،ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے، ایک اعلی سطحی اجلاس میں طوفان ‘توکیتے’ سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر داخلہ مسٹر امت شاہ

 

 
 

نئی دہلی،16 مئی 2021: وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی کی طرف سے ، 15 مئی 2021 کو کی جانے والی اعلی سطحی جائزہ میٹنگ کے بعد ، مرکزی وزیر داخلہ مسٹر امت شاہ کی زیر صدارت، گجرات اور مہاراشٹر کے وزرائے اعلی اور دمن اور دیو اور دادرا ناگر حویلی کے منتظمین کے ساتھ، طوفان 'توکیتے' سے پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے، متعلقہ ریاستوں نیز مرکز کے زیرانتظام والےعلاقوں اور مرکزی وزارتوں / متعلقہ ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے، ویڈیو کانفرنس کے ذریعے، ایک جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اجلاس میں، وزیر داخلہ نے طوفان سے متاثر ہونے والے علاقوں میں صحت کی تمام سہولیات کی تیاری کا خصوصی طور پر جائزہ لیا۔ جناب امیت شاہ نے ریاستی انتظامیہ / ضلعی کلکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام کووڈاسپتالوں ، لیبز ، ویکسین کولڈ چین اور دیگر طبی سہولیات میں بجلی کے بیک اپ کے مناسب انتظامات کریں۔ مزید براں، انہوں نے انھیں یہ مشورہ دیا کہ وہ گاڑیوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے ، اسپتالوں میں تمام ضروری ادویات اور رسد کے مناسب اسٹاک کویقینی بنائیں۔ ممکنہ طور پر طوفان کے راستے میں پڑنے والے صحت کی سہولیات کے لئے،  ، وزیر داخلہ نے انہیں ہدایت کی کہ وہ انہیں نقصانات سے بچانے اوروہاں سے مریضوں کے انخلاء کے لئے خاطر خواہ انتظامات کریں۔ انہیں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ آکسیجن پیدا کرنے والے پلانٹوں کے قریب قائم عارضی اسپتالوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اوراگر ضرورت پڑتی ہے تو، ان اسپتالوں کے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل جاسکتا ہے۔


 

 

Recommended