Urdu News

وزارت داخلہ نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کارمکیش امبانی کی رہائش گاہ کے باہر کھڑی کرنے کا معاملہ این آئی اے کے سپرد کیا

نئی دہلی ، 08 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

 مرکزی وزارت داخلہ نے صنعت کار مکیش امبانی کی رہائش گاہ کے باہر بارود سے بھری گاڑی کھڑی ہونے سے متعلق معاملے کی تحقیقات قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے سپرد کردی ہے۔

 این آئی اے اس معاملے پرازسرنو کارروائی کرے گی۔ وزارت داخلہ نے این آئی اے کو اس سلسلے میں ایک حکمنامہ بھیجا ہے۔ 25 فروری کو ، ممبئی میں امبانی کی رہائش گاہ 'اینٹیلیا' کے باہر جیلیٹن کی 20 سلاخوں سے بھری ایک اسکارپیو کارپائی گئی تھی۔

مہاراشٹر پولیس کو معلوم ہوا تھا کہ 8 فروری کو یہ گاڑی ایرولی – ملند پل سے چوری ہوئی تھی۔ اس سلسلے میں سرکاری بیان کے مطابق ، این آئی اے کو 25 فروری کو گاودیوی پر درج مقدمہ کی ایف آئی آر 35/2020 کی تحقیقات کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے احکامات موصول ہوئے ہیں۔

 یہ معاملہ ممبئی کے کارمائکل روڈ پر کھڑی مہندرا اسکارپیوسے بارودی مواد کی برآمدگی سے متعلق ہے۔ این آئی اے اس معاملے پر دوبارہ کیس درج کرتے ہوئے کی کارروائی کرے گی۔

Recommended