Urdu News

ذمہ داری کے ساتھ ٹیکس ادا کرنے والے دیانت دار ٹیکس دہندگان کو اعزاز ملنا چاہیے: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ نرملا سیتارامن

 وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا کہ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ذمہ داری کے ساتھ اپنے ٹیکس کی ادائیگی پر اعزاز ملنا چاہیے۔ سیتارامن نے مختلف ٹیکس اصلاحات کے کامیاب نفاذ پر محکمہ انکم ٹیکس کی تعریف کی۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز کہی۔

انکم ٹیکس کے 161 ویں دن پر محکمہ انکم ٹیکس کو اپنے ٹویٹ میں، وزیر خزانہ نے مختلف طریقہ کار کو آسان بنانے کے لئے کام کرنے پر محکمہ انکم ٹیکس کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ طریقہ کار کو آسان بنانے کی وجہ سے محکمہ کا کام پریشانی سے پاک، غیرجانبدار اور شفاف ہوگیا ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایماندار ٹیکس دہندگان کی قوم کی ترقی میں شراکت کے لئے ان کا  اعزازہو نا چاہئے۔ نرملا سیتار من نے بھی کووڈ -19 وبا    سے پیدا ہونے والی مشکلات کے باوجود ٹیکس دہندگان کو ٹیکسکے اصولوں  کو پورا کرنے پر ان کی تعریف کی۔

وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے اپنے پیغام میں کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس کے بیشتر طریقہ کار اور تعمیل کی ضروریات آن لائن میڈیم میں منتقل ہوگئی ہیں۔ نیز، ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس آفس آنے کی ضرورت تقریبا ختم کردی گئی ہے یا واضح طور پر کم کردی گئی ہے۔

اس موقع پر، محصولات کے سکریٹری ترون بجاج نے بھی خود کو معیشت میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنے پر محکمہ انکم ٹیکس کی تعریف کی۔ مزید برآں، سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) کے چیئرمین جے بی مہاپترا نے انکم ٹیکس حکام کی تعریف کی کہ وہ محصول وصول کرنے والے ادارے اور ٹیکس دہندگان کی خدمات فراہم کرنے والے کا دوہرا کردار ادا کررہے ہیں۔

Recommended