Urdu News

ہندوستان نے آسمان سے زمین تک کیسے چین کی دراندازی کو بنایاناکام؟

تین بٹالین نے چینی فوجیوں کو سرحد پر واپس جانے پر مجبورکردیا

تین بٹالین نے چینی فوجیوں کو سرحد پر واپس جانے پر مجبورکردیا
پی ایل اے کو ہندوستان کی جوابی تیاریوں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں لگ سکا
نئی دہلی، 14 دسمبر ( انڈیا نیرٹیو)
توانگ سیکٹر کے یانگتسے علاقے میں دراندازی کی نیت سے پہنچنے والے سینکڑوں چینی فوجیوں کو واپس بھگانے کا کارنامہ بھارت کی محض تین بٹالین نے انجام دیا۔ پیشگی انٹیلی جنس کی وجہ سے ہندوستان نے ان تین بٹالین کو گزشتہ ہفتے ہی اس جگہ پر تعینات کرکیا تھا جہاں چین نے یکطرفہ طور پر خطے میں حالات کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی۔

چین کے فوجیوں کو اس کا علم نہیں تھا لیکن بھارتیوں کے جارحانہ رویے کے سامنے وہ اپنی سرحد پر واپس جانے پر مجبور ہو گئے۔
دراصل اس ماہ کے آغاز سے چینی ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں نے ایل اے سی کے قریب پرواز کرتے ہوئے کئی بار فضائی دراندازی کی کوشش کی تھی، جس کا ہندوستانی فضائیہ نے جنگیطیارہ سخوئی اڑ اکر منہ توڑ جواب دیاتھا۔ دریں اثنا، ہندوستان کو زمینی سطح پر بھی چین کی دراندازی کے ارادوں کے بارے میں خفیہ معلومات موصول ہوئی۔

اس پر بھارتی فوج نے توانگ سیکٹر میں جموں و کشمیر رائفلز، جاٹ رجمنٹ اور سکھ لائٹ انفنٹری کی تین الگ الگ بٹالین تعینات کر دیں۔ پی ایل اے کو کسی بھی چینی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے ہندوستان کی تیاری کے بارے میں کوئی علم نہیں ہو سکا۔
بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی معلومات کو درست ثابت کرتے ہوئے 09 دسمبر کو چینی فوجیوں کا ایک گروپ اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں ایک پہاڑی پر آیا جو اس وقت برف سے ڈھکا ہوا ہے۔

Recommended