Urdu News

ہندوستانی فوج نے پاکستان کا آپریشن جبرالٹر کو کیسے بنایا تھا ناکام؟

ہندوستانی فوج نے 06 ستمبر 1965 کو پاکستان کے آپریشن جبرالٹر کا منہ توڑ جواب دیاتھا

تاریخ کے صفحات میں 06 ستمبر

 ہندوستان کی تاریخ میں 06 ستمبر کا دن خاص اہمیت کا حامل ہے۔ آج سے 57سال قبل 6ستمبر کو پیش آیا یہ واقعہ  ملکی تاریخ میں بھارتی فوج کی بہادری کی یاد دلاتاہے۔

 دراصل ہندوستانی فوج نے 06 ستمبر 1965 کو پاکستان کے آپریشن جبرالٹر کا منہ توڑ جواب دیاتھا۔ آپریشن جبرالٹر جموں و کشمیر میں دراندازی کی پاکستان کی حکمت عملی کا کوڈ نام تھا۔ یہ ہندوستانی حکمرانی کے خلاف بغاوت شروع کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

 کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کو کشمیر پر کنٹرول حاصل کرنے کی امید تھی لیکن یہ آپریشن اس کے لیے بڑی ناکامی ثابت ہوا۔اس کے جواب میں بھارتی فوجیوں نے کارروائی کی۔ بالآخر جنگ چھڑ گئی اور اس میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی۔

Recommended