سات ماہ کے وقفے کے بعد ’’ہنر ہاٹ‘‘ کی واپسی

جناب مختار عباس نقوی اور جناب کرن رجیجو نے پیتم پورا کے دلی ہاٹ میں ہنر ہاٹ کا افتتاح کیا
ماہر کاریگروں کے ذریعہ تیار شاندار دیسی مصنوعات ’’ہنر ہاٹ‘‘ کی ’’مقامی شان‘‘ اور ’’عالمی پہچان‘‘ ہیں: مختار عباس نقوی
’’ہنر ہاٹ‘‘ ورچووَل اور آن لائن پلیٹ فارم پر بھی دستیاب ہے۔ کاریگروں کی مصنوعات پر بھی دستیاب ہیں: نقوی
تیوہار کے اس موسم کے دوران ہنرہاٹ سے مصنوعات خریدنے سے ’’ووکل فار لوکل‘‘ کو تقویت حاصل ہوگی: کرن رجیجو
ہنر ہاٹ 11 سے 22 نومبر تک کھلا رہے گا

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ کاریگروں کی شاندار سودیشی مصنوعات ہی ’’ہنر ہاٹ‘‘ کی ’’مقامی شان‘‘ اور ’’عالمی پہچان‘‘ ہیں۔

جناب نقوی نے آج نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو کے ساتھ دلی ہاٹ، پیتم پورا میں 11 سے 22 نومبر2020 تک منعقد کیے جا رہے ’’ہنر ہاٹ‘‘ کا افتتاح کیا۔

’’ہنر ہاٹ‘‘ کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جناب نقوی نے کہا کہ ’’ہنر ہاٹ‘‘، ’’ووکل فار لوکل‘‘ کے عزم کےساتھ ملک کے کاریگروں، دستکاروں کی سودیشی مصنوعات کو بڑھاوا دینے اور ’’آتم نربھر بھارت‘‘ مشن کو مضبوط کرنے کا مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ کورونا کی چنوتیوں کے چلتے تقریباً 7 مہینوں کے بعد ’’ہنر ہاٹ‘‘ کا انعقاد ہونے سے ملک کے لاکھوں ماہر دستکار اور کاریگر حضرات پرجوش ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ دلی ہاٹ، پیتم پورا میں ’’ہنر ہاٹ‘‘ میں ’’مٹی، دھات اور مچیا (لکڑی ۔ پٹسن کے سامان)‘‘ کی مصنوعات خصوصی طور پر توجہ کا مرکز ہیں۔ اس ’’ہنر ہاٹ‘‘ میں مٹی سے بنے حیرت انگیز کھلونے اور دیگر پرکشش چیزیں، کمہار کی فن کاری، جادوگری، دھات سے تیار شدہ مختلف مصنوعات اور ملک کے کونے کونے سے لکڑی، پٹسن، بانس سے تیار شدہ نایاب مصنوعات نمائش اور فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ یہ ’’ہنر ہاٹ‘‘ ورچووَل اور آن لائن پلیٹ فارم پر بھی دستیاب ہے۔ دستکاروں کی مصنوعات http://hunarhaat.org پر بھی دستیاب ہیں۔ اس مرتبہ عوام ’’ہنر ہاٹ‘‘ کی مصنوعات ڈجیٹل اور آن لائن طریقے سے خرید سکیں گے۔ اقلیتی امور کی وزارت ان کاریگاروں اور ان کی دیسی مصنوعات کو ’’جی ای ایم‘‘ (گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس) پر رجسٹر کرا رہی ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ ملک کے ہر کونے میں دیسی مصنوعات کی بہت پرانی اور پشتینی روایت رہی ہے، وہ ختم ہو رہی تھی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ سودیشی مصنوعات کو بڑھاوا دینے کی اپیل نے بھارت کی سودیشی صنعت میں نئی جان ڈال دی ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ ملک کا ہر ایک کونہ، لکڑی، پیتل، بانس، شیشے، کپڑے، کاغذ، مٹی کی شاندار دیسی مصنوعات سے مالامال ہے۔ ہنر مند کاریگروں کی ان شاندار مصنوعات کو موقع  اورمارکیٹ مہیا کرانے کے لئے ’’ہنر ہاٹ‘‘ بڑا پلیٹ فارم ہے۔ سودیشی مصنوعات کی دلکش پیکیجنگ کے لئے بھی مختلف اداروں کے توسط سے دستکاروں ۔ کاریگروں کی مدد کی جا رہی ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ گذشتہ پانچ برسوں میں 5 لاکھ سے زائد بھارتی دستکاروں، کاریگروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے ’’ہنر ہاٹ‘‘ کے نایاب، ہاتھ سے تیار شدہ سودیشی سامان لوگوں میں کافی مقبول ہوئے ہیں۔ ملک کے دور دراز کے علاقوں کے دستکاروں، کاریگروں، ماہرین فن کو موقع  اور  مارکیٹ دینے والا ’’ہنر ہاٹ‘‘ سودیشی، ہاتھ سے تیار شدہ مصنوعات کا قابل بھروسہ برانڈ بن گیا ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ’’ہنر ہاٹ‘‘ کا انعقاد جے پور، چنڈی گڑھ، اندور، ممبئی، حیدرآباد، لکھنؤ، دہلی (انڈیا گیٹ)، رانچی، کوٹہ، سورت / احمدآباد میں ہوگا۔جناب نقوی نے کہا کہ کورونا کی چنوتیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ’’ہنر ہاٹ‘‘ میں سماجی فاصلہ اور دیگر رہنما خطوط پر پوری مستعدی کے ساتھ عمل کیا جا رہا ہے۔

جناب کرن رجیجو نے اپنے خطاب میں عوام سے مقامی کاریگروں کے فن کاریگری کو بڑھاوا دینے کے لئے ان کی مصنوعات خریدنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ، ’’تیوہار کے اس موسم میں، مقامی / بھارتی کاریگروں کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات میں ایک تحفہ خریدنے سے ’ووکل فار لوکل‘ مہم کو تقویت حاصل ہوگی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ، ’’ہنر ہاٹ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں مقامی کاریگر حضرات اور صارفین ان کے خصوصی فن کی میراث کو جاری رکھنے کے لئے ایک دوسرے سے مربوط ہیں۔‘‘

اس موقع پر اقلیتی امور کے سکریٹری جناب پی کے داس اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

اس ہنر ہاٹ میں 100 سے زائد اسٹال لگائے گئے ہیں۔ اس ہنر ہاٹ میں مختلف ریاستوں سے مٹی اور دھات سے بنے کھلونے، آسام کے ڈرائی فلاورس؛ آندھرا پردیش کے پوچم پلی اکٹ؛ بہار کی مدھوبنی پینٹنگس، دہلی کی کالی گرافی پینٹنگ؛ گوا سے ہینڈ بلاک پرنٹ؛ گجرات سے اجرخ؛ جموں و کشمیر سے پشمینا شال؛ جھارکھنڈ سے تسار ریشم اور اور بینت بانس سے تیار مصنوعات؛ کرناٹک سے لکڑی کے کھلونے؛ مدھیہ پردیش سے ہربل مصنوعات، باگھ چھپائی، بٹیک؛ مہاراشٹر سے بانس تیار شدہ مصنوعات؛ منی پور سے ہاتھ سے تیار کھلونے؛ اترپردیش سے لکڑی اور کانچ کے کھلونے؛ لوہے سے تیار کھلونے وغیرہ نمائش اور خرید کے لئے دستیاب ہیں۔ یہاں آنے والے لوگ بہار، مہاراشٹر، اترپردیش، مدھیہ پردیش، جموں کشمیر، دہلی، ہریانہ وغیرہ کے لذیذ کھانوں سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اس کے علاوہ ملک کے مشہور فنکاروں کے ذریعہ پیش کیے جانے والے مختلف ثقافتی پروگرام بھی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…