Urdu News

حیدرآباد بلدی انتخابات کیلئے انتظامات مکمل، ریاستی الیکشن کمیشن

حیدرآباد بلدی انتخابات کیلئے انتظامات مکمل، ریاستی الیکشن کمیشن

حیدرآباد بلدی انتخابات کیلئے انتظامات مکمل، ریاستی الیکشن کمیشن Hyderabad municipal elections

حیدرآباد،

اسٹیٹ الیکشن کمیشن تلنگانہ پارتھا سارتھی نے بتایا کہ یکم دسمبر کو منعقد ہونے والے. گریٹر حیدرآباد مونسپل کارپوریشن کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں ووٹرز کی کل تعداد 74،44،260  ہے جس میں مرد ووٹر  38،76،688 اور خواتین ووٹر کی تعداد 35،65 896. اور دیگر ووٹر 676 ہیں۔ جی ایچ ایم سی وارڈوں کی کل تعداد 150 ہے جبکہ 1122 امیدوار مقابلے کیلئے میدان میں ہیں۔ مقابلہ کرنے والوں میں ٹی آر ایس سے 150، بی جے پی سے 149، کانگریس سے 146، ٹی ڈی پی سے 106، ایم آئی ایم سے 51، سی پی آئی سے 17، سی پی ایم سے 12، دیگر رجسٹرڈ پارٹیوں سے 76، اور 415 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انتخابات کیلئے جملہ

48،000 پولنگ عملہ کا تقرر کیا گیا جس میں 60  فلائنگ اسکواڈ کا تقرر عمل میں لایا گیا۔ 30 نگران کار ٹیمیں، 150 ریٹرننگ آفیسرز، 150  اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز، 14 مبصرین، 34  مشاہدین.  1729 مائکرو آبزرور، کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے جبکہ  2277 ویب کاسٹنگ پولنگ اسٹیشن، 28683  بیلٹ باکس کا انتظام کرلیا گیا. اور پوسٹل بیلٹ کیلئے 2831 درخواستیں وصول ہوئیں۔

ہر پولنگ اسٹیشن پر ضعیف و اور معذور افراد کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں

یکم دسمبر کو سات بجے صبح سے پولنگ کا آغاز ہوگا شام چھ بجے تک رائے دہی جاری رہے گی۔ صبح 5:30 بجے  متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ افسروں کو تیار رہنے کی ہدایت دی گئی۔ 6:15  نجی صبح تمثیلی رائے دہی ہوگی 6:55 کو بیالٹ بکس سیل کردیئے جائیں گے۔ کوویڈ 19 سے متاثر افراد جو پوسٹل بیلٹ نہیں کر پائے ان کو خصوصی لائن کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا موقع دیا جائے گا۔ جن کے پاس ووٹر شناختی کارڈ نہیں انہیں دیگر شناختی کارڈ کے ذریعے ووٹ استعمال کرنے کا حق دیا جائے گا۔ہر پولنگ اسٹیشن پر ضعیف و اور معذور افراد کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔  الیکشن کمیشن نے بتایا کہ شفاف انتخابات کیلئے 52,000 پولیس عملے کو تعینات کیا جائے گا۔

Hyderabad municipal elections

Recommended