Urdu News

بہادر فوجیوں کے ساتھ دیوالی مناکر خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں: پی ایم مودی

بہادر فوجیوں کے ساتھ دیوالی مناکر خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ میں  خود کو خوش قسمت  محسوس کر رہا ہوں کہ مجھے نوشہرہ میں بہادر فوجیوں کے ساتھ دیوالی منانے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ملک کے تنوع اور 130 کروڑ ہندوستانیوں کے اجتماعی جذبے کی نمائندگی کرتی ہیں۔

جمعرات کو نوشہرہ میں اپنے دورے کی  کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا، "میں خوش قسمت محسوس کررہا ہوں کہ مجھے وزیر اعظم کے طور پر نہیں بلکہ  ان کے خاندان کے  طور پر نوشہرہ میں ہمارے بہادر  فوجیوں کے ہمراہ دیوالی منانے کا موقع ملا۔ فوجیوں یہاں کچھ جھلکیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ہندوستان کے تنوع اور 130 کروڑ ہندوستانیوں کے اجتماعی جذبے کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ہماری افواج نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے لیے مشہور ہیں بلکہ بحران کے وقت لوگوں کی مدد کرنے میں بھی پیش پیش ہیں۔ ہماری طاقتیں اعتماد کے مترادف ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بلدیو سنگھ جی اور بسنت سنگھ جی سے ملنا ایک اعزاز کی بات ہے، جنہوں نے مسلح افواج کی بھرپور حمایت کی، جنہوں نے بہت کم عمر میں ہماری فوج کی بہادری سے مدد کی اور ہمارے ملک کی حفاظت کی۔

انہوں نے سرجیکل اسٹرائیک میں اہم کردار ادا کرنے پر وہاں تعینات بریگیڈ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا،“نوشہرہ وہ جگہ ہے جہاں ہمارے بہادروں کی بہادری کے سامنے تمام سازشیں   ناکام  ہو گئیں۔ دشمن کو اندازہ ہو گیا کہ بھارتی فوج کی طاقت کیا ہے۔

وزیر اعظم نے  بیرون ملک پر   انحصار کے پہلے دور کے برعکس دفاعی وسائل میں بڑھتی ہوئی خود انحصاری کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا عزم دفاعی شعبے میں خود انحصار ی کا ہے۔

 ملک کے دفاع میں خواتین کی شراکت کو بڑھانے کے لیے کی گئی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناری شکتی کو نئے اور قابل ہندوستان کی طاقت بنانے کے لیے گزشتہ 7 سالوں میں ہر شعبے میں مخلصانہ کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے دفاع کے میدان میں بھی ہندوستان کی بیٹیوں کی شرکت اب نئی بلندیوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔

Recommended