Urdu News

پہلے سنگ بنیاد رکھا جاتاتھا تو پتہ نہیں ہوتا تھا کہ کب افتتاح ہوگا: وزیراعظم

پہلے سنگ بنیاد رکھا جاتاتھا تو پتہ نہیں ہوتا تھا کہ کب افتتاح ہوگا: وزیراعظم

 میٹرو ریل کنیکٹیویٹی سمیت بڑے پیمانے پر ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے پر زور،ہماری کوشش ہے کہ ہر شہر میں زیادہ سے زیادہ گرین ٹرانسپورٹ ہو

وزیر اعظم نریندر مودی نے کسی بھی ملک میں ملک کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے رفتار اور پیمانے کو سب سے اہم بتاتیہوئے  مرکز کی سابقہ کانگریس حکومت پر   حملہ کرتے ہوئے  نشانہ سادھا۔

پونے میٹرو کا سنگ بنیاد رکھنے اور بروقت افتتاح کو اپنی حکومت کی ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے اتوار کو کہا کہ پہلے جب سنگ بنیاد رکھا جاتا تھا تو یہ نہیں معلوم ہوتا تھا کہ افتتاح کب ہوگا۔

وزیر اعظم مودی پونے کو میٹرو اور ریور امپروومنٹ پروجیکٹ سمیت مختلف پروجیکٹوں کا تحفہ دینے کے بعد ایم آئی ٹی کالج گراؤنڈ میں پونے میونسپل کارپوریشن کی طرف سے منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

اس دوران، انہوں نے کہا، "پونے کی ترقی سے متعلق بہت سے پروگراموں کا افتتاح کیا گیا ہے اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ آپ نے مجھے پونے میٹرو کا سنگ بنیاد رکھنے کی دعوت دی اور اب آپ نے مجھے اس کا افتتاح کرنے کا موقع دیا ہے۔ اس سے قبل جب سنگ بنیاد رکھا جاتا تھا تو یہ معلوم نہیں ہوتاتھا کہ افتتاح کب ہوگا۔ آج کے افتتاح کو اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”اس میں یہ پیغام بھی ہے کہ منصوبے وقت پر مکمل کیے جاسکتے ہیں“۔

پونے میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے عظیم الشان مجسمے کی نقاب کشائی کو اپنا اعزاز قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیواجی مہاراج کا یہ مجسمہ نوجوان نسل میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرے گا۔ یہ مجسمہ 1,850 کلو گرام گن میٹل سے بنا ہے۔

11,400 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ پونے میٹرو ریل پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے 24 دسمبر 2016 کو اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ اس میں یہ پیغام بھی ہے کہ منصوبے وقت پر مکمل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پونے نے تعلیم، تحقیق اور ترقی، آئی ٹی اور آٹوموبائل کے میدان میں مسلسل اپنی شناخت کو مضبوط کیا ہے۔ ایسے میں جدید سہولیات پونے کے لوگوں کی ضرورت ہے اور ہماری حکومت پونے کے لوگوں کی اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کر رہی ہے۔

مرکز میں پچھلی کانگریس حکومت کے مقابلے میں میٹرو کے کام میں تیزی کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ 2014 تک، ملک کے صرف دہلی-این سی آر میں میٹرو کی بڑے پیمانے پر توسیع دیکھی گئی تھی۔ میٹرو نے باقی چند شہروں تک پہنچنا شروع کر دیا تھا۔ آج میٹرو ملک کے دو درجن سے زائد شہروں میں یا تو چل چکی ہے یا جلد ہی کام کرنے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ہر شہر میں زیادہ سے زیادہ گرین ٹرانسپورٹ، الیکٹرک بسیں، الیکٹرک کاریں، الیکٹرک ٹو وہیلر ہوں۔ ہر شہر میں اسمارٹ موبلیٹی ہونی چاہیے، لوگ ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے لیے صرف ایک کارڈ استعمال کریں۔ ہر شہر میں ایک مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ہونا چاہیے تاکہ اس سہولت کو سمارٹ بنایا جا سکے۔ سرکلر اکانومی کو مضبوط کرنے کے لیے ہر شہر میں ویسٹ مینجمنٹ کا جدید نظام ہونا چاہیے۔ ہر شہر کو واٹر پلس بنانے کے لیے کافی جدید سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جائیں، پانی کے ذرائع کے تحفظ کے لیے بہتر انتظامات کیے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی ملک میں جدید انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے سب سے اہم چیز رفتار اور پیمانہ ہے۔ لیکن کئی دہائیوں سے ہمارے پاس ایسا نظام موجود تھا کہ اہم منصوبوں کی تکمیل میں کافی وقت لگتا تھا۔ یہ سست رویہ ملک کی ترقی کو بھی متاثر کر رہا ہے۔ آج کے تیزی سے ترقی کرنے والے ہندوستان میں ہمیں رفتار اور پیمانے پر بھی توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔ اسی لیے ہماری حکومت نے پی ایم-گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان تیار کیا ہے۔

Recommended