Urdu News

آئی ایف ایس وویک کماروزیراعظم مودی کے نئے پرائیویٹ سکریٹری ہوں گے

آئی ایف ایس وویک کماروزیراعظم مودی کے نئے پرائیویٹ سکریٹری ہوں گے

نئی دہلی،22؍مئی

انڈین فاریسٹ سروس (آئی ایف ایس) کے  آفیسر، وویک کمار کو ہفتہ کو جوائنٹ سکریٹری سطح پر وزیر اعظم نریندر مودی کا پرسنل سکریٹری( پی ایس) مقرر کیا گیا۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے وویک کمار کو مودی کے پی ایس کے طور پر تقرری کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

کابینہ کی تقرری کمیٹی نے جوائنٹ سکریٹری  سطح پر وزیر اعظم کے پی ایس کے طور پر وویک کمار،آئی ایف ایس 2004 کی تقرری کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

وویک کمار 2004 بیچ کے ایک آئی ایف ایس  افسر ہیں، جنہوں نے 2014 میں وزیر اعظم کے دفتر میں ڈپٹی سیکرٹری کے طور پر شمولیت اختیار کی تھی۔انہوں نے آئی آئی ٹی بامبے سے کیمیکل انجینئرنگ میں  بی ٹیک مکمل کی  ہےاور روس اور آسٹریلیا میں سفارتی عہدوں پر خدمات انجام دیں ہیں۔

Recommended