Urdu News

جموں وکشمیر میں پروجیکٹوں پر عمل درآمد

داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے

 

نئی دہلی:15 مارچ 2022:

داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ جموں وکشمیر سرکار نے مالی انتظام میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے اور پروجیکٹوں پر عمل درآمد کرنے کے لئے بہت سے اقدام کئے ہیں، جن میں سے کچھ اس طرح ہیں۔

  1. کاموں کو شفافیت کے ساتھ انجام دینے کے لئے انتظامیہ کی طرف سے منظوریوں ، تکنیکی منظوری اور ای- ٹینڈرنگ کو لازمی کردیا ہے۔
  2. کاموں اور پروجیکٹوں نیزوسائل کو مختص کرنے کے اختیارات بی ای اے ایم ایس (بجٹ تخمینے الاٹمنٹ  اور مانیٹرنگ نظام) کے ذریعہ کی جاتی ہے، جو بروقت اور بنا کاغذ والے طریقے سے کی جاتی ہے۔
  • iii. کاموں کے جیو ٹیگ فوٹو گراف کو (کام کرنے سے پہلے اور بعد میں) خزانے میں رقم ادا کرنے کے لئے اب لازمی قرار دے دیاگیا ہے۔
  • iv. مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سبھی کاموں اور پروجیکٹوں پر عمل درآمد کی عوامی سطح پر تشہیر کی جارہی ہے، تاکہ عوام کی رائے اور مشورے حاصل کئے جاسکیں۔ اس کا مقصد اخراجات میں بہتری لانا اور ترقیاتی کاموں میں لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جانا ہے۔
  1. حال ہی میں شروع کی گئیں مالی اصلاحات اور مداخلتوں سے کاموں اور پروجیکٹوں کو جلد مکمل کرنے میں آسانی ہوئی ہے۔ 19-2018 اور 20-2019 کے درمیان 9229 اور 12637 پروجیکٹ بالترتیب مکمل ہوئے۔ اسی طرح 21-2020 میں 21943 پروجیکٹ مکمل ہوئے۔
  • vi. سبھی کاموں اور پروجیکٹوں کی توثیق لگاتار کی جارہی ہے۔
  1. نیتی آیوگ کی مدد سے نتیجہ پر مبنی  مانیٹرنگ  لائحہ عمل تیار کیاگیا ہے۔ یہ لائحہ عمل مرکز کی طرف سے اسپانسر کی گئی اہم اسکیموں اور پروجیکٹوں کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
  2. تمام ضروری ضابطوں اور عام مالی ضابطوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

ای-حکمرانی کے قدم کے طور پر جموں وکشمیر  کے مربوط عوامی شکایات اور مانیٹرنگ نظام(جے کے آئی گرامس) تشکیل دیاگیا ہے۔ یہ نظام شہریوں کی شکایتوں کے ازالے کے لئے دن رات کام کرتا ہے۔ اس کے لئے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں، جو مندرجہ ذیل ہے۔

  1. جے کے آئی گرامس پورٹل کو سی پی گرامس سے جوڑا گیا ہے۔
  2. جے کے آئی گرامس کو غیر مرکوز بنایاگیا ہےڈ او ضلع کی سطح پر کام کرتا ہے اور جس کے تحت اس پورٹل پر 2 ہزار سے زیادہ ضلع دفاتر موجود ہیں۔
  • iii. انتظامیہ کے سکریٹریز کو مانیٹرنگ ڈیش بورڈ فراہم کئے گئے ہیں، تاکہ ان کے انتظامی کنٹرول میں ان شکایتوں کے ازالے پر قریبی نظر رکھی جاسکے۔
  • iv. شکایتوں کے ازالے کے نظام کو مزید رفتار دینے کے لئے ملاقات پروگرام کی شکل میں ایک پہل کی گئی ہے۔

انتظامی اصلاحات کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات کئے گئے ہیں۔

  1. اپریل 2021 سے دفتر کا فائل والا کام ہاتھ سے کئے جانے کے بجائے ای- آفس کی شکل میں کیا جارہا ہے۔ محکموں کے سبھی سربراہان کو ای- آفس پورٹل سے مربوط کیاگیا ہے۔
  2. جے کے اے ایس افسران کی سالانہ کارکردگی رپورٹوں کو اسپیرو پورٹل پر آن لائن دستیاب کرایاگیا ہے۔
  • iii. محکمہ جاتی ویجی لنس افسران کا آن لائن پورٹل، اینٹی کرپشن بیورو اور محکمہ جاتی ویجی لنس افسران کے درمیان مواصلاتی چینل کے طو رپر مختلف محکموں اور ضلعوں میں پوسٹ کیاگیا ہے۔
  • iv. مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے کاروباری ضابطوں کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کیاگیا ہے۔

Recommended