Urdu News

مورخہ29جولائی 2022 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دورہ کے دوران، آئی ایف ایس سی اے کے ذریعہ اعلان کردہ اہم سنگ میل

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات انٹرنیشنل فنانس ٹیک سٹی (گفٹ سٹی) میں، ہندوستان کے پہلے بین الاقوامی مالیاتی خدمات کےمرکز (آئی ایف ایس سی) کا دورہ کیا اور بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکزکی اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) کے زیر اہتمام ایک تقریب کی صدارت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001X95G.jpg

اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلی شری بھوپیندر پٹیل، خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن؛ خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری؛ خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کراڈ، اور گجرات حکومت میں وزیر خزانہ اور توانائی جناب کنو بھائی دیسائی بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے آئی ایف ایس سی اے کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت " آئی ایف ایس سی اے ٹاور" کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے انڈیا انٹرنیشنل بلین ایکسچینج (آئی آئی بی ایکس) اور این ایس ای آئی ایف ایس سی – ایس جی ایکس کنیکٹ کا بھی آغاز کیا۔ ان پیش رفت سے متعلق تفصیلات یہاں دیکھی جا سکتی ہیںhttps://ifsca.gov.in/Viewer/PressReleases/326۔ ان اقدامات کا دیرپا اثر پڑے گا اور امید کی جاتی ہے کہ آئی ایف ایس سی اے کی نگرانی میں جی آئی ایف ٹی –آئی ایف ایس سی میں ایک سازگار مالیاتی ماحولیاتی نظام کی ترقی میں زبردست حصہ رسدی کریں گے۔

مذکورہ بالا کے علاوہ بھی اس تقریب میں کئی اہم سنگ میلوں کا اعلان کیا گیا جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

نئے ترقیاتی بینک کے ذریعہ ہندوستانی علاقائی دفتر کا قیام

انڈین ریجنل آفس (آئی آر او) برصغیر ہند میں نیو ڈیولپمنٹ بینک (این ڈی بی) کا چہرہ ہوگا۔ یہ بتدریج این ڈی بی کے کام کی بڑھتی ہوئی رینج کو شروع کرے گا، جس کی شروعات، ہندوستان اور دیگر رکن ممالک میں پروجیکٹوں کی شناخت اور تیاری سے ہوگی۔

یہ برصغیر ہند میں حکومت، سرکاری اور نجی شعبے کی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ مضبوط ترقیاتی اثرات والے منصوبوں کی نشاندہی کی جا سکے۔ این ڈی بی نے ہندوستان میں تقریباً 7.2 بلین امریکی ڈالر کے 20 پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے۔ آئی آر او، ان منصوبوں کے کارگر اور موثر نفاذ میں مدد کرے گا تاکہ مطلوبہ نتائج کے حصول میں آسانی ہو سکے۔

یہ حکومتی اداروں کی صلاحیت سازی میں مدد کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا اور انہیں تکنیکی مدد فراہم کرے گا۔

جی آئی ایف ٹی –آئی ایف ایس سی میں تین غیر ملکی بینکوں کے بین الاقوامی بینکنگ یونٹس کا افتتاح

تین معروف ملٹی نیشنل بینکوں کے بین الاقوامی بینکنگ یونٹس (آئی بی یوز) کا افتتاح کیا گیا، یعنی ڈوئچے بینک اے جی، جےپی مورگن چیس بنک اور ای یو ایف جی بینک۔ ان سرکردہ بین الاقوامی بینکوں کی موجودگی نہ صرف ایک بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے طور پر جی آئی ایف ٹیآئی ایف ایس سی کے بڑھتی ہوئی موجودگی کی علامت ہے بلکہ عالمی مالیاتی مصنوعات، خدمات اور مہارت کی دولت کو ہندوستانی ساحلوں تک پہنچاتی ہے۔

جی آئی ایف ٹی –آئی ایف ایس سی اے میں بینک آف امریکہ کے گلوبل ان ہاؤس سینٹر کی صلاحیت میں توسیع

جی آئی ایف ٹی –آئی ایف ایس سی اے میں جی آئی سی قائم کرنے والے پہلے عالمی بینک، بینک آف امریکہ کے گلوبل ان ہاؤس سینٹر (جی آئی سی) کی صلاحیت میں توسیع کا اعلان کیا گیا۔ آئی ایف ایس سی اے کے جی آئی سی فریم ورک اور جی آئی ایف ٹی –آئی ایف ایس سی اے ماحولیاتی نظام میں ہونے والی پیش رفت سے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، بینک آف امریکہ نے جی آئی ایف ٹی –آئی ایف ایس سی اے میں اپنی موجودہ تقریباً 1000 افرادی قوت کے علاوہ 1500 نئے ملازمین کی خدمات حاصل کر کے جی آئی ایف ٹی –آئی ایف ایس سی اے میں اپنے کام کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چار بین الاقوامی تجارتی مالیاتی خدمات (آئی ٹی ایف ایس) پلیٹ فارمز کا آپریشنلائزیشن

آئی ایف ایس سی اے کے ریگولیٹری سینڈ باکس کے تحت 4 اداروں کے انٹرنیشنل ٹریڈ فنانسنگ سروسز (آئی ٹی ایف ایس) پلیٹ فارمز کو آپریشنل کیا گیا۔ آئی ایف ایس سی اے کے آئی ٹی ایف ایس فریم ورک کے تحت مجازیہ پلیٹ فارم، آرایکس آئی ایل گلوبل آئی ایف ایس سی لمیٹڈ.، ویانا (آئی ایف ایس سی) پرائیویٹ لمیٹڈ، مائینڈ آئی ایف ایس سی پرائیویٹ لمیٹڈ اور کریڈکس وینچر آئی ایف ایس سی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے قائم کیے گئے ہیں۔ یہ آئی ٹی ایف ایس پلیٹ فارمز، آئی ایف ایس سی اے کے ذریعے فعال کیے گئے، اور یہ خریداروں، فروخت کنندگان، فنانسرز اور کریڈٹ بڑھانے والے اداروں کی شرکت کے ساتھ سرحد پار تجارتی مالیات کی سہولت فراہم کرنے کے لیے عالمی سطح پر اس طرح کے ریگولیٹر کے ذریعے شروع کردہ ماحولیاتی نظام کی پہلی بار تخلیق کریں گے۔ ۔ آئی ٹی ایف ایس پلیٹ فارمز ہموار ڈیجیٹل آن بورڈنگ، متعدد فنانسنگ آپشنز اور پوری دنیا کے خریداروں/بیچنے والوں کے لیے، خاص طور پر ہندوستان میں ایم ایس ایم ای برآمد کنندگان/درآمد کنندگان کے لیے موثر قیمت کی دریافت کو قابل بنائے گا۔

جی آئی ایف ٹیآئی ایف ایس سی میں پانچ فن ٹیک فرموں کو اجازت نامہ کی منظوری

آئی ایف ایس سی اےکے فن ٹیک اینٹییز فریم و رک کے تحت پانچ فن ٹیک فرموں، یعنی کروپ ڈاٹا آئی ایف ایس سی پرایئویٹ لمیٹڈ ، جو کہ ہندوستانی کسانوں کو براہ راست برآمدی منڈیوں سے جوڑنے پر توجہ مرکوز کرے گی، کو منظوری کے سرٹیفکیٹ دیے گئے ہیں۔ ایج ورو سسٹمزلمیٹڈ(انفوسیس کا ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ)، جو بلاک چین سے چلنے والے حل لا کر تجارتی پروسیسنگ سے متعلق مسائل کو حل کرے گا۔ سائنزی ٹکنالوجی پرایئویٹ لمیٹڈ، جو جی آئی ایف ٹیآئی ایف ایس سی پر مالیاتی اداروں کو متحد کے وائی سی سلوشن اور کسٹمر آن بورڈنگ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر فراہم کرے گا۔ یو ایم بی او آئی ڈی ٹیک پرایئویٹ (رسک کوری)، جو عالمی منڈیوں کے لیے بیمہ کی تقسیم کا حل فراہم کرے گا، اور کیو کرشی کوانٹم پرایئویٹ لمیٹڈ.، جو جی آئی ایف ٹیآئی ایف ایس سی میں مالیاتی اداروں کو سائبر خطرات سے بچانے کے لیے گہری ٹیک کوانٹم پر مبنی الگورتھم تیار کرے گا۔ جدت پر مبنی اداروں کو فروغ دینے اور ان کی پرورش کرتے ہوئے، آئی ایف سی اے،جی آئی ایف ٹیآئی ایف ایس سی میں ایک فروغ پزیر فن ٹیک ایکو سسٹم بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Recommended