Urdu News

آسام اور مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں خوش اسلوبی کے ساتھ پولنگ جاری

Assembly elections


آسام اور مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں خوش اسلوبی کے ساتھ پولنگ جاری

آسام اور مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ جاری ہے۔آسام میں پولنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور شام چھ بجے ختم ہوجائے گی۔ ریاست میں اِس مرحلے میں13ضلعوں کے 39 حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ 26 خواتین سمیت 345 امیدوار چناو میدان میں ہیں۔

آسام کے اسمبلی انتخابات میں ڈیڑھ بجے تک 48 اعشاریہ دو-چھ فیصد ووٹنگ ہوچکی تھی، جب کہ مغربی بنگال میں 58 اعشاریہ ایک-پانچ فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔

ہرپولنگ مرکز پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ساتھ ساتھ صحیح ووٹ پڑنے کی تصدیق سےمتعلق VVPAT مشینیں استعمال کی جارہی ہیں۔ اِس کا مقصد انتخابی عمل کی شفافیت اور ساکھ کو مزید بہتر بناناہے۔

BJPنے 34 امیدوار کھڑے کئے ہیں، جب کہ کانگریس نے 28، آسام جاتی ہپریشد نے 19،AIUDFنےسات، آسم گن پریشد نے چھ اور BPF نے چار امیداور انتخابی میدان میں اتارےہیں۔ 73 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔

مغربیبنگال میں پولنگ پُرامن طور پر جاری ہے۔ وہاں ووٹنگ شام ساڑھے چھ بجے ختم ہوگی۔ اِس مرحلے میں چار ضلعوں کے 30 حلقوں میں ووٹنگ ہورہی ہے۔ 171 امیدوار چناو میدان میں ہیں۔75 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ ووٹر ووٹ دے سکیں گے۔

BJPاور حکمراں ترنمول کانگریس سبھی 30 سیٹوں پر چناو لڑرہی ہیں، جب کہ کانگریس، بائیں بازو کی پارٹیاں اور اُن کی اتحادی پارٹی انڈین سیکولر فرنٹسنیکت مورچے کے پرچم تلے چناو لڑرہی ہیں۔

Recommended