Urdu News

آسام میں این ڈی اے نے دوسری بار اقتدار پر قبضہ برقرار رکھا

File Pic

آسام میں این ڈی اے نے دوسری بار اقتدار پر قبضہ برقرار رکھا

آسام میں بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے نے لگاتار دوسری بار اقتدار برقرار رکھا ہے۔NDAنے 126 رکنی اسمبلی میں 75 سیٹیں جیتی ہیں۔ بی جے پی کو 60 اور اُس کی اتحادی پارٹی اسم گن پریشد کو 9 سیٹیں اورUPPLکو 6 سیٹیں ملی ہیں جب کہ کانگریس نے 29 اور اس کی اتحادی پارٹیAIUDFنے 10 سیٹیں حاصل کی ہیں۔

وزیراعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سربانند سونووال نے مجولی سیٹ پر 40 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ریاستی بی جے پی کے صدر رنجیت کمار داس، سینئر وزرا ہی منتا بسوا شرما، چندر موہن پٹواری، رنجیت دتّہ، پریمل سُکلا بَیدیا، ناباڈولے اور اسمبلی کے اسپیکر ہتی ندر ناتھ گوسوامی نے چناؤ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کانگریس کی طرف سے رقیب الحسین، رقیب الدین احمد، روپ جیوتی کُرمی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔ 

آسام کے وزیراعلیٰ سربانند سونووال نے کہاہے کہ ریاست میں پارٹی کی کامیابی آسام کے عوام کی جیت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ رائے دہندگان نے گزشتہ پانچ سال کے دوران حکومت کے اچھے کام کی توثیق کی ہے۔ انہوں نے ہر طرح کی حمایت کے لیے وزیراعظم نریندرمودی، وزیرداخلہ امت شاہ اور دیگر مرکزی وزرا کا شکریہ ادا کیا۔

جناب سونووال نے سبھی طرح کی مدد کے لیے بی جے پی صدر جے پی نڈا سمیت پارٹی عہدیداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی اگلے پانچ سالوں میں آسام کو خود کفیل بنانے کے لیے کام کرے گی اور اپنے سنکلپ پتر میں دیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔ اِس دوران ریاستی کانگریس کے صدر رِپُن بورا نے ریاست میں کانگریس کی مایوس کارکردگی کے بعد پارٹی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

آسام میں 126 سیٹوں میں سے بی جے پی نے 60 پر کانگریس نے 29 پر، Asom گن پریشد نے 9 پر اورAIUDF نے 16 پر جب کہ یونائٹیڈ پیپلس پارٹی لبرل نے 6 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ بوڈولینڈ فرنٹ نے 4 سیٹوں پر جب کہ سی پی آئی (ایم) اور آزاد امیدوار نے ایک ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔

Recommended