قومی

جی-20 میں’سیلفی ود ڈاٹر‘بھی،20 ممالک میں مہم شروع

ناگپور کی سیکس ورکر نے سیلفی اپ لوڈ کرکے مہم کی شروعات کی

چنڈی گڑھ، 9 فروری

 وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں منعقد ہونے والے جی-20 اجلاس  میں اب  ’سیلفی ود ڈاٹر‘ بھی شراکت داربننے جا رہی ہے۔  ’سیلفی ود ڈاٹر‘ مہم دنیا کے 20 ممالک میں خصوصی طور پر شروع کر دی ہے۔ سیلفی ود ڈاٹر فاؤنڈیشن کے بانی سنیل جگلان نے کہا کہ 9 جون 2015 کو جیند ضلع کے گاؤں بی بی پور سے شروع ہونے والی یہ مہم پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی من کی بات اور بیرون ملک منعقدہ پروگراموں کے دوران اس مہم کی تعریف کی وجہ سے یہ مہم ایک عالمی عوامی تحریک بن گئی ہے۔ اب’سیلفی ود ڈاٹر‘ مہم جی -20 میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے جا رہی ہے۔

جگلان نے بتایا کہ جی-20 پروگراموں میں شامل ہونے سے پہلے یہ مہم کئی ممالک میں چل رہی ہے۔ سیلفی ود ڈاٹر مہم کا آغاز بالخصوص مذکورہ ممالک کے لیے کیا گیا ہے اور ان ممالک میں آن لائن پروگرام منعقد کرکے یہ مہم شروع کی جائے گی۔

اس کے علاوہ سنیل جگلان نے بتایا کہ سیکس ورکرز ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، جن کے حقوق کے لیے سیلفی ود ڈاٹر کے ذریعے آواز اٹھائی جائے گی۔ اس کے لیے ناگپور کی ایک سیکس ورکر لتا نے سب سے پہلے اپنی بیٹی پائل کے ساتھ تصویر اپ لوڈ کرکے مہم کی شروعات کی۔

سنیل جگلان نے بتایا کہ ملک میں تقریباً 10 لاکھ سیکس ورکرز ہیں اور ہم نے اپنی مہم کے ذریعے ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لیے ان کے حقوق، تعلیم، صحت کے لیے آواز اٹھانے کا ہدف رکھا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago