Urdu News

ضلع پونچھ میں نوجوانوں نے پاکستان کے خلاف احتجاج کیا، پاکستان کا پْتلا نذر آتش کیا

ضلع پونچھ میں نوجوانوں نے پاکستان کے خلاف احتجاج کیا، پاکستان کا پْتلا نذر آتش کیا

ضلع پونچھ کے سرنکوٹ کے دیری علاقہ میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے علاقے کے نوجوانوں نے پاکستان کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پاکستان کا پتلہ بھی نذر آتش کیا گیا۔ اس دوران احتجاج میں شامل افراد نے حکومت سے دہشت گردوں کے حملوں کا بدلہ لینے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج میں شامل افراد سکھویندر سنگھ نے کہا کہ بھارت کے جوانوں کا بدلہ پاکستان پر حملہ کر کے، دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپوں کو نیست و نابود کر کے لینا چاہیے۔ انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے۔کہ دہشت گردوں اور ان کو پناہ دینے والے ملک کو سبق سکھایا جائے۔ اب اے سی کے بند کمرے میں بات چیت کا وقت نہیں رہا، بلکہ اب جواب دینے کا وقت ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ جب بھی حالات تھوڑا مستحکم ہوتے ہیں تو پاکستان کے اشارے پر دہشت پسند کسی بڑے حادثے کو انجام دے کر دہشت کا ماحول بناتے ہیں اور آپسی بھائی چارے کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لوگ دہشت گردوں سے تنگ آ چکے ہیں اور لوگ امن چاہتے ہیں لیکن دہشت گرد اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہے ہیں۔ اس بزدلانہ حرکت کے لیے پاکستان کو سخت جواب دینا چاہیے۔

Recommended