تمل ناڈو میں ، ڈی ایم کے، دس سال بعد اقتدار میں واپسی کے لیے تیار
ڈی ایم کے تمل ناڈو میں دس سال کے بعد اقتدار میں آنے کے لیے تیار ہے۔ پڈوچیری میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے 30 رکنی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے اکثریت حاصل کرلی ہے۔
تمل ناڈو میں 234 سیٹوں میں سے اپوزیشنDMK نے 109 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور 23 سیٹوں پر اسے سبقت حاصل ہے۔ کانگریس نے 13 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے اور اسے پانچ سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔ ادھر سی پی آئی اورCPM نے دو-دو سیٹیں حاصل کی ہیں۔VCK اورPMK نے چار-چار سیٹیں جیتی ہیں جب کہPMK کو ایک سیٹ پر سبقت حاصل ہے۔AIADMK نے 58 سیٹیں حاصل کی ہیں اور اسے 9 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے جب کہBJP نے تین سیٹیں جیتی ہیں اور اسے ایک سیٹ پر سبقت حاصل ہے۔
پڈوچیری میںNDA، آل انڈیا این آر کانگریس، بی جے پی اورAIADMK پر مشتمل ہے۔ آل انڈیا این آر کانگریس نے دس سیٹیں اور بی جے پی نے 6 سیٹیں حاصل کی ہیں جب کہ حریف محاذ کے ممبرDMK کو چھ سیٹیں حاصل ہوئی ہیں اور چھ سیٹیں آزاد امیدواروں نے حاصل کی ہیں۔
NDAاتحاد میںNR کانگریس نے 16 سیٹوں پر چناﺅلڑا تھا، جس میں سے اُسے 10 حلقوں میں کامیابی ملی جب کہ بی جے پی کو 9 میں سے 6 سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی۔
دوسری جانب سیکولر ڈیموکریٹک اتحاد میں کانگریس نے 15 سیٹوں پر چناﺅلڑا تھا‘ جس میں سے اُسے دو پر کامیابی ملی۔ اتحاد کے ساجھے دار ڈی ایم کے‘ کو 13 میں سے 6 سیٹیں حاصل ہوئیں۔
حیرانی کی بات یہ رہی کہ 6 آزاد امیدواروں نے اپنے اپنے متعلقہ حلقوں میں شاندار جیت درج کی۔ اس بارAIADMK‘ کو سبھی پانچوں سیٹوں پر ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
کیرالہ میں لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹLDF نے لگاتار دوسری مدت کے لیے اقتدار برقرار رکھا ہے۔Pinarayi Vijayan حکومت ایسی پہلی حکومت بن گئی ہے جس نے چار دہائیوں میں دوسری کامیاب مدت حاصل کی ہے۔ 40 رکنی اسمبلی میںCPM نے 62 سیٹیں، سی پی آئی نے 17، کانگریس نے 21، IUML نے پندرہ، کیرالہ کانگریس(M) نے پانچ اور جے ڈی سیکولر کیرالہ کانگریس اور این سی پی نے دو دو سیٹیں حاصل کی ہیں۔