Urdu News

اطالوی وزیراعظم کی نظر میں نریندرمودی دنیا کے تمام لیڈروں سے اہم کیوں؟

اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور وزیر اعظم نریندر مودی

  اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کی بھرپور تعریف کی اور انہیں ”دنیا بھر میں سب سے زیادہ عزیز لیڈر” کے طور پر ذکر کیا۔وہ دفاعی اور اقتصادی شعبوں میں قریبی تعلقات کی تلاش میں سرکاری دورے پر ہیں اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی اور اعلیٰ اختیاراتی تجارتی وفد بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

میلونی نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے بعد میڈیا کے سامنے اپنے تبصروں کو سمیٹتے ہوئے کہا، ”وزیر اعظم مودی جس منظوری کی درجہ بندی تک پہنچ چکے ہیں ۔ وہ دنیا بھر کے تمام (رہنماؤں) میں سب سے زیادہ  چہیتے اور عزیز ہیں۔”

یہ واقعی ثابت ہو گیا ہے کہ وہ ایک بڑے رہنما رہے ہیں اور میں انہیں اس  کے لیے مبارکباد دیتی ہوں۔میلونی نے کہا کہ گزشتہ سال اٹلی کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اس خطے میں یہ ان کا پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔

مودی نے گزشتہ سال نومبر میں انڈونیشیا کے بالی میں جی-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر میلونی کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا  کہ   میں اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کے ہندوستان کے پہلے دورے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

گزشتہ سال کے انتخابات میں اٹلی کے عوام نے انہیں ووٹ دیا اور وہ اٹلی کی پہلی خاتون اور کم عمر ترین وزیر اعظم بن گئیں۔

 میں اس تاریخی کامیابی کے لیے ہندوستانیوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔میلونی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ہندوستان کی جی20 صدارت کے لیے اٹلی کی مکمل حمایت پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔  اطالوی وزیراعظم نے کہا  کہ بھارت اپنے تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے ہماری حکومت پر بھروسہ کر سکتا ہے۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ ہم مل کر بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

Recommended