Urdu News

انکم ٹیکس محکمے نے چھتیس گڑھ میں تلاشی کی کارروائیاں کیں

انکم ٹیکس

 

محکمہ انکم ٹیکس نے 30 جون 2022 کو کوئلے کی نقل و حمل اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کے کاروبار میں مصروف ایک  گروپ  پر تلاشی اور ضبطی کی کارروائیاں کیں۔ تلاشی کی کارروائی میں ایک اعلیٰ سرکاری افسر کے احاطے میں بھی کی گئی۔ مجموعی طور پر تلاشی مہم نے رائے پور، بھلائی، رائے گڑھ، کوربا، بلاس پور، سورج پور وغیرہ میں پھیلے 30 سے ​​زیادہ احاطوں کی تلاشی لی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران متعدد مجرمانہ دستاویزات، کاغذات اور ڈیجیٹل شواہد  پائے گئے اورضبط کئے گئے۔ گروپ کے کام کاج کے طریقے میں پوری چھتیس گڑھ ریاست میں کوئلے کی نقل و حمل پر ناجائز مسقل کلیشن شامل ہے جس کی وجہ سے بغیر حساب کتاب کی بڑی آمدنی کی گئی۔ مختصر مدت کے دوران 200 کروڑ روپے  سے زیادہ ایسے کلیکشن کے ثبوت ملے ہیں ۔ گروپ کے اہم معتبر ایسو سی ایٹ  نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ سرکاری اہلکاروں  کو کی گئی نقد ادائیگیوں کے کچھ معاملات کے بارے میں بھی پتہ چلا ہے۔

ضبط شدہ شواہد سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اس گروپ نے  کول واشریز کی خریداری میں تقریباً 45 کروڑ روپے کی بغیر حساب  کتاب کی  نقد ادائیگی کی ہے۔  مزید یہ کہ ایسے شواہد بھی ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ  گروپ نے حالیہ انتخابات کے دوران  نقد اخرا جات  بھی کئے ہیں۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Recommended