نئی دہلی :03 ؍نومبر2021:
انکم ٹیکس محکمہ نے کرناٹک کے سرکردہ گروپوں میں سے ایک کے خلاف تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی ۔ یہ گروپ ، سڑکوں اور سینچائی پروجیکٹوں کی تعمیر میں سرگرم ہے ۔ یہ کارروائی شمالی کرناٹک میں مختلف جگہوں پر 28.10.2021 کو کی گئی۔
تلاشی کی کارروائی میں انکشاف ہوا کہ یہ گروپ ، تعمیراتی سازوسامان کی خریداری، مزدوری کے اخراجات اور ذیلی ٹھیکہ داروں کی ادائیگی میں فرضی اخراجات دکھا کر اپنے منافع کی رقم ، کم کرکے بتارہا تھا۔
اس طرح کے اخراجات کے غیرمجاز دعووں کو ظاہر کرنے والے ڈیجیٹل شواہد سمیت مختلف اندھادھند دستاویزات پائے گئے اور ضبط کئے گئے۔ ان دستاویزات کے تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ اس طرح سے وینڈرز/ تعمیراتی سامان کے سپلائرس سے گروپ کے اصل شخص نے ،بغیر حساب کتاب والی نقد رقم وصول کی ہے۔ یہ بھی پایا گیا کہ ان ذیلی ٹھیکہ داروں کے نام سے درپردہ افراد کے طور پر ان کے اپنے رشتہ دار/ دوست/ملازمین کا استعمال کیا جاتا تھا جنہوں نے نہ تو کوئی کام کیا نہ ہی ان میں کام کرنے کی کوئی صلاحیت تھی۔ کام حاصل کرنے والا یہ گروپ ، اس لین دین سے بغیرحساب کتاب نقد رقم لیتا رہا ہے۔
تلاشی کی کارروائی سے 70 کروڑ روپئے سے زیادہ کی بغیر حساب کتاب والی آمدنی کا پتہ لگایا گیا۔ جس کے بارے میں گروپ کی طرف سے غیراعلان شدہ آمدنی کا اعتراف کیا گیا۔
مزید تفتیش جاری ہے۔