Urdu News

محکمہ انکم ٹیکس کی راجستھان اور ممبئی میں تلاشی کی کارروائیاں

محکمہ انکم ٹیکس

 

محکمہ انکم ٹیکس نے 16 جون 2022 کو کچھ سونے اور چاندی کے تاجروں کے ساتھ ملکر دستکاریوں کی خردہ اور برآمدی فروخت، نقد مالی امداد، زمین اور عمارتوں کی خرید و فروخت میں ملوث ایک کاروباری گروپ پر تلاشی اور ضبطی کی کارروائیاں انجام دیں۔ تلاشی مہم میں راجستھان اور ممبئی میں پھیلے 25 سے زیادہ مقامات کا احاطہ کیا گیا۔

تلاشی مہم کے دوران کئی مجرمانہ دستاویزات برآمد اور ضبط کی گئی ہیں۔ ضبط شدہ شواہد کا جائزہ لینے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس گروہ نے ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں بے حساب نقد لین دین کے ساتھ ساتھ خریداری کے جعلی بل حاصل کیے ہیں۔ اس گروپ کا طریقہ کار یہ ہے کہ سونے اور چاندی کے تاجروں سے سونے اور چاندی کے فرضی بلوں کے ذریعے کھاتوں کی کتابوں میں خریداری کو بڑھا کر دستکاری کے کاروبار کے منافع کو دبانا ہے۔ تلاشی کے دوران یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ان سونے اور چاندی کے تاجروں کو جاری کیے گئے چیک کے بدلے نقد رقم واپس ملی ہے۔

رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹ کی کتابوں میں کریڈٹ کے طور پر متعارف کرائے جانے والے چیکس کے حصول کے لیے نقدی کا استعمال پایا گیا۔ ضبط شدہ شواہد سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ گروپ نے حال ہی میں انٹری آپریٹرز کے ذریعے چند شیل کمپنیاں حاصل کیں۔

تلاشی کی کارروائی کے نتیجے میں 1.30 کروڑ روپے سے زائد کی بے حساب نقدی ضبط کی گئی ہے، جبکہ 7.90 کروڑ  روپے سے زیادہ مالیت کے بے حساب سونے کے زیورات بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ پہلی نظر میں تخمینہ ہے کہ بے اب تک 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی حساب آمدنی کا پتہ لگایا جا چکا ہے۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Recommended