Urdu News

محکمہ انکم ٹیکس نے اترپردیش میں تلاشی مہم انجام دی

انکم ٹیکس محکمہ نے کرناٹک میں تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں

 محکمہ انکم ٹیکس نے 03 اگست 2022 کو سول کانٹریکٹ اور ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کے کاروبار میں شامل جھانسی کے ایک گروپ کے ٹھکانوں پر تلاشی مہم انجام دی۔ یہ تلاشی مہم جھانسی، دہلی، لکھنؤ، کانپور اور گوا میں تقریباً 30 عمارتوں میں انجام دی گئی۔

تلاشی مہم کے دوران، مختلف تیسرے فریقین کی مختلف غیر منقولہ املاک کے دستاویزی ثبوت سمیت متعدد قابل اعتراض شواہد برآمد ہوئے ہیں اور انہیں ضبط کر لیا گیا ہے۔

سول کانٹریکٹ کے کاروبار میں شواہد کے شروعاتی تجزیہ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ گروپ ہر سال کے آخر میں اپنے باقاعدہ بہی کھاتوں میں ہیراپھیری  کے ذریعہ اپنے منافع کو کم دکھا کر بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کر رہا تھا۔ یہ ہیراپھیری فرضی اخراجات اور مختلف فرضی قرض دہندگان وغیرہ کے دعوے کی نوعیت کے تھے۔ ان مختلف قرض دہندگان کو غیرحاضر اور ناقابل تصدیق پایا گیا۔ 250 کروڑ روپئے سے زائد کی رقم کے فرضی خرچ اور مختلف فرضی قرض دہندگان  کے دعوے کی جانچ ضبط شدہ شواہد سے کی گئی۔ دورانِ تلاشی شامل کیے گئے ایک خاص شخص نے رضاکارانہ طور پر مذکورہ بالا رقم میں سے 150 کروڑ روپئے سے زائد کی اضافی آمدنی پیش کی۔

ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں شامل کمپنیوں کے ذریعہ اپنائے گئے ایک دیگر طریقہ کار میں اسٹامپ ڈیوٹی کی قیمت سے زائد رقم کی وصولی شامل تھی جس کے نتیجہ میں ٹیکس چوری ہوئی۔ اس کے علاوہ، یہ کمپنیاں کافی تعمیراتی کام مکمل ہوجانے کے بعد بھی حساب کتاب کے معیارات کے مطابق ٹیکس کے لیے آمدنی ظاہر نہیں کر رہی تھیں۔ اب تک، تلاشی کے دوران جمع کیے گئے شواہد کی جانچ میں غیر منکشف رسیدوں کی تعداد کے بارے میں معلوم ہوا ہے، جن کی مجموعی قدروقیمت 150 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر ہے۔

 

تلاشی مہم میں اب تک 15 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کی بے حساب نقدی اور زیورات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

مزید تفتیش جاری ہے۔


Recommended