Urdu News

محکمہ انکم ٹیکس کی کیرالہ تلاشی مہم

محکمہ انکم ٹیکس

 

 

نئی دہلی،10؍جنوری؍2022:

 

محکمہ انکم ٹیکس نے کانکنی چلانے کے کاروبار میں شامل دو گروپوں کے خلاف 5جنوری 2022ء کو تلاشی مہم شروع کی اور ضبطی کی کارروائی کی۔ یہ کارروائی کوٹیم، ارناکولم، تھرسور، پلکڑ ار کُنور اضلاع میں پھیلے 35 سے زیادہ کمپلیکس میں کی گئی۔

تلاشی کارروائی کے دوران متعدد قابل اعتراض دستاویز اور ڈیجیٹل ثبوت ملے ہیں اور انہیں ضبط کیا گیا ہے۔اِن دستاویزات اور شواہد میں حقیقی فروخت اور نقد وصولیابی کا اندراج کرنےو الے بہی کھاتے کا ایک مساوی سیٹ شامل ہے۔ اِن ثبوتوں سے کانکنی چلانے والوں کے ذریعے اپنائے جانے والے کام کے طریقے کا واضح طورسے پتہ چلتا ہے، کیونکہ وہ بڑے پیمانے پر نقد میں کی گئی فروخت کو چھپانے میں ملوث ہیں۔ اِس میں یہ حقیقت بھی شامل ہیں کہ ایسے لین دین گروپ کے مستقل بہی کھاتے میں درج نہیں ہیں۔

اِن ثبوتوں کا آپسی ربط یہ بھی بتاتا ہے کہ اس طرح سے پیدا شدہ بے حساب نقدی کو سلسلے وار غیر منقولہ جائیداد کو حاصل کرنے میں خرچ کیا گیا ہے۔نقد قرض کے کاروبار میں استعمال کیا گیا ہے اور دیگر کاروباروں میں غیر تحریر شدہ رقم کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔تلاشی ٹیم نے جائیداد کی خرید کے لئے رقم کی ادائیگی کے ثبوت اور غیر اعلانیہ بینک کھاتوں میں مناسب نقدی جمع کرنے کے ثبوت بھی اکٹھا کئے ہیں۔ گروپوں کے اس طرح کے مستقل لین دین سے پیسوں سے ہونے والے فائدے کا باضابطہ طور پر کوئی حساب کتاب  رکھے بغیر غیرمنقولہ جائیداد کی فروخت کرتے ہوئے بھی پایا گیا ہے۔

تلاشی مہم میں 2.30کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی ضبط کی گئی ہے،جس کا کوئی حساب نہیں ہے۔

اب تک کی تلاشی میں 200کروڑ روپے سے زیادہ کی حساب کتاب کے بغیر ہونے والی آمدنی کا پتہ چلا ہے۔

آگے کی تفتیش ابھی جاری ہے۔

Recommended