Urdu News

کسان تحریک پر احتیاط ضروری ، تحریک میں غلط عناصر شامل: شانتا کمار

کسان تحریک پر احتیاط ضروری ، تحریک میں غلط عناصر شامل: شانتا کمار

کسان تحریک پر احتیاط ضروری ، تحریک میں غلط عناصر شامل: شانتا کمار

پالم پور ، 13 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

بی جے پی کے سینئر رہنما اور ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ شانتا کمار نے کہا ہے کہ یہ بدقسمتی ہے کہ طویل بات چیت کے بعد بھی، وزرا اور وزرائے اعظم کی طرف سے ہر طرح کی یقین دہانیوں کے بعد ، کسان تحریک مزید تیز تر ہوتی جارہی ہے۔

تحریک کا اگلا دور ایک اہم موڑ پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے حکومت اور کسان قائدین سے بہت احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ کچھ غلط عناصر اس تحریک میں شامل ہوئے ہیں۔ کچھ مشتبہ غیر سرکاری تنظیمیں بالواسطہ کروڑوں روپے کی امداد کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک کی قیادت کھیت میں کام کرنے والے کسان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ لگ بھگ تمام رہنما کسی مفادات کی بنا پر اس تحریک کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

یہ تحریک بنیادی طور پر پنجاب کے قائدین ہی چلا رہے ہیں

یہ تحریک بنیادی طور پر پنجاب کے قائدین ہی چلا رہے ہیں۔ پنجاب میں اناج کی پیداوار بھی بہت زیادہ ہے اور فوڈ کارپوریشن اتنا اناج خریدتی ہے کہ اس کا ٹیکس اور کمیشن سالانہ 5 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کما ئی ہو جاتی ہے۔

نئے قانون کی مدد سے کسان اپنی پیداوار کہیں اور بیچ سکیں گے۔ اس سے آمدنی میں کمی ہوگی۔ یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے بچولیئے اور آڑھتی کروڑوں روپے کے کمبل ،لحاف اور اناج دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک چینل کی خبر کے مطابق ، ایک بین الاقوامی این جی او ایک بڑا پنڈال لگا کر کروڑوں روپے کا سامان دے رہی ہے۔اس کے بڑے تمبو پر جس لیڈر کی تصویر ہے وہ دہشت گردی کے زمانے میں ایک ہوائی جہاز کے اغوا میں قصور وار تھا ،پکڑا نہیں گیا۔

شانتا کمار نے بتایا کہ کچھ دن پہلے شاہین باغ میں 100 دن کا دھرنا تھا۔ پھر ایک نازک مرحلہ آیا۔ فسادات ہوئے اور 50 بے گناہ افراد مارے گئے۔ کسان تحریک بھی آہستہ آہستہ اسی تحریک کی شکل اختیار کر رہی ہے۔

Recommended